چودھری پرویز الہیٰ کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی،ترین گروپ کا بڑا اعلان

7tareengrouppervaizelahi.jpg


مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے حکومتی فیصلے پر ترین گروپ نے بھی گرین سگنل دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور ق لیگ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت کی جانب سےعثمان بزدار سے استعفی لئے جانے کے بعد ترین گروپ نے بھی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے درست امیدوار قرار دیدیا ہے۔

اس حوالے سے ترین گروپ کے رہنما فیصل جبوانہ کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے درست امیدوار ہیں اور ان کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے، ترین گروپ کے ارکان پرویز الٰہی سے ملاقات کرچکے ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کرینگے۔


دوسری جانب منحرف رکن اشرف انصاری نے بھی حکومتی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیے جانے پر وہ حکومت کا مکمل ساتھ دیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا آخر کار گرین سگنل دیدیا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویزالہیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)

اگر سور فصل پر حملہ آور ہو جائیں تو سمجھ دار کسان کو کھیت کی حفاظت کے لئے کتے رکھ ہی لینے چاہئے . چینی کہاوت​

R u sure its Chinese saying as they consume dogs as a food not security guards?