چوہدری برادران نے شہباز شریف کو ق لیگ میں شمولیت کی دعوت دیدی : شہباز گل

shujat-and-shehbaz-meet.jpg


وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبا زگل نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ چوہدری برادران نے شہبا زشریف کو ق لیگ میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں حمایت کی درخواست کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اس ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ شہباز شریف کو ق لیگ جوائن کرنے کیلئے چوہدری برادران نے دعوت دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1492899976648736770
اپنے ٹویٹر بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہبا زشریف نے اس دعوت کے جواب میں ق لیگ جوائن کرنے کیلئے سنجیدگی سے سوچنے کی حامی بھرلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویسے شہباز شریف کو ق لیگ میں ن لیگ سے زیادہ عزت ملے گی، ن لیگ میں تو انہیں صرف کبھی سیاسی مخالفین کے اور کبھی اپنے اپنوں کے پاؤں پڑنے کیلئے رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ہے، پیپلزپارٹی نے بھی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تحریک کی کامیابی کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے سیاسی رابطے تیز کردیئے گئے ہیں اسی سلسلے میں شہبا زشریف نے آج مسلم لیگ ق کی قیادت سے بھی ملاقات کی ہے۔
 

Everus

Senator (1k+ posts)
شہباز شریف یہ سنتے ہی پرویز الہی کو گجرات کی گلیوں میں گھسیٹنے کا وعدہ کر کے کھڑے ہو گئے

پرویز الہی نے پوچھا یہ کس قسم کا وعدہ ہے؟

وعدے کوئی حدیث نہیں ہوتے، شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا
پھر دونوں دوبارہ عمران خان پر مٹی پانے بیٹھ گئے