چوہدری سرور کو ساتھ ملانے پر سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کیا کہا تھا؟

imran-khan-ch-sarver-khan-pti.jpg


برطانیہ کے سابق رکن پارلیمنٹ جارج گالووے نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے تحریک انصاف میں شامل ہونے پر 10 فروری 2015 کو ایک پیشنگوئی کی تھی، انہوں نے اسے عمران خان کی بہت بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جارج گالووے نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس کے مطابق ان کا دعویٰ تھا کہ جہاں تک وہ جانتے ہیں چوہدری سرور کو اپنے ساتھ ملا کر عمران خان نے بہت بڑی غلطی کر لی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1510528105877811201
تاہم اب 2015 میں کی گئی اس ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جارج گالووے نے کہا ہے کہ یہ بات تب بھی سچ تھی اور آج بھی سچ ہے۔

جارج گالووے کا چوہدری سرور سے متعلق ایسا بیان کوئی اتفاق نہیں کیونکہ چوہدری سرور بھی پہلے برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ رہے ہیں وہ 1997 سے 2010 تک برطانیہ میں سیاست کرتے رہے ہیں اور اس پارلیمان کا حصہ رہ چکے ہیں۔

جارج گالووے بھی پاکستانی سیاست کے حوالے سے رائے دینے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں وہ بانی متحدم قومی موومنٹ الطاف حسین کے خلاف بھی متعدد مواقع پر گفتگو کر چکے ہیں۔