چُنگومُنگوسیاست کی بجائے پائیدار اننگزکیلئےعمران کاساتھ ضروری ہے:شیخ رشید

sheikh-rasheed-imran-kk-gv.jpg


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب جو سیاست ہو رہی ہے وہ نسلوں کی سیاست ہے مجھ سمیت بہت سے سیاستدان 70 سال کی عمر کو پہنچ رہے ہیں۔ اب اگر کسی نے چُنگو مُنگو کی سیاست کرنی ہے تو کرتا رہے مگر پائیدار اور لمبی سیاست کیلئے عمران خان کا ساتھ ضروری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے یقین ہے پرویز الہیٰ عمران خان کا ساتھ دیں گے اسی میں ان کی بہتری ہے اسی میں ان کی سیاست ہے اور یہی ان کے خاندان کیلئے بھی ٹھیک رہے گا۔


شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ چودھری بردران اکٹھے ہیں کیونکہ دونوں کے پاس وزارتیں ہیں چوہدری شجاعت کے پاس وفاق میں دو وزارتیں ہیں پرویز الہیٰ کے پاس وزارت اعلیٰ ہے۔ پھر بھی کسی کے من میں کیا ہے وہ تو اللہ ہی جانتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 15 سے 30 دسمبر تک فیصلہ ہوجائے گا کہ اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا الیکشن ہوگا۔ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، اس کے ساتھ کھڑا ہونا نسلی اور اصلی کا کام ہے، مجھے کسی نے تنگ نہیں کیا۔ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانا ان کے حق میں گیا، اس نے ان کی سیاست کو دفن کردیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ڈیڑھ سال بعد الیکشن ہوتا تو شاید ہماری حالت ن لیگ سے خراب ہوتی۔ پرویز الٰہی عمران خان کی بات مانیں گے اور مستعفی ہوجائیں گے۔