
پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ پولیس سے مدد مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیلئے ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بھی چینی کے بروکرز کی تیار کردہ فہرستیں پنجاب پولیس کے حوالے کردی ہیں جن میں 12سو چینی بروکرز کے نام موجود ہیں، یہ بروکرز واٹس ایپ گروپس کے ذریعے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور پھر قیمتوں میں اضافے کی چال چلتے تھے۔
پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں ملتے ہی ان بروکرز کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔
بہاولنگر میں انتظامیہ نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 گوداموں پر چھاپے مارے اور 10 ہزار 480 چینی کی بوریاں برآمد کی گئیں، انتظامیہ نے چینی قبضے میں لے کر گوداموں کو سیل کردیا ہے، ذخیرہ اندوزوں نے مہنگے داموں چینی فروخت کرنے کیلئے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کررکھی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12sugarpolice.jpg