کتنے گریڈ کے افسران کیلئے مفت یونٹس ختم کرنے کی سفارش کر دی گئی؟

free-bijli-wapda-m.jpg


پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزیراعظم کو گریڈ 16 سے 22 تک کے افسران کو مفت بجلی کی فراہمی ختم کرنے کی سفارش کردی۔
کمیٹی نے پاورڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کے لیے دی گئی گرانٹ میں سے ایک ارب 48 کروڑ لیپس ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت توانائی سے متعلق سال 2021-22 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاورڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کے لیے دی گئی گرانٹ میں سے ایک ارب 48 کروڑ لیپس ہونےکا انکشاف ہوا جس پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا اور حکام کے جواب پر عدم اطمینان کا بھی اظہار کیا۔

کمیٹی نے گرانٹ لیپس ہونے کے معاملے سمیت دیگر آڈٹ اعتراضات کی انکوائری کرنے کی ہدایت کردی جب کہ وزارت توانائی کو دوبارہ محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ ہم نے بجلی کے مفت یونٹس ختم کرنے کی ہداہت کی تھی،کمیٹی کی ہدایت پر عملدرآمد کا جواب نہیں آیا، پاور ڈویژن کے نقصانات کتنے ہیں؟ اس پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے جواب دیا کہ اس سال نقصانات 590 ارب تک ہوں گے۔

پاور ڈویژن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ افسران کو ایک سال میں 9 ارب کے قریب بجلی مفت دی جاتی ہے،نور عالم خان نے کہا کہ ایم این اے اور پارلیمنٹیرین نہ فری بجلی لگاتے ہیں نہ فری گیس لگاتے ہیں۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Europe aur western countries gives relaxation in bills to low income or poor people, here in Pakistan we are giving relief to high grades people even their wages are already very high
 

shaheenzafar

MPA (400+ posts)
بجلی محکمہ کے ملازمین تو چلو فری یونٹس کا استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ یہ سہولت ادارے کی طرف سے ملازمین کو دی جاتی ھے لیکن سیاستدان جج جرنیل بیوروکرئیسی جو اربوں کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں اسکی ادائیگی عوام کے ٹیکسوں سے ہوتی ھے۔ وہ بند ہونی چاہیے۔ ملازمین کو محدود مقدار میں یونٹس ملتی ہیں جبکہ ممبران اسمبلی جج جرنیلوں بیوروکرئیسی وغیرہ کو اندھا دھند استعمال کی اجازت ہوتی ھے
 

shaheenzafar

MPA (400+ posts)
Europe aur western countries gives relaxation in bills to low income or poor people, here in Pakistan we are giving relief to high grades people even their wages are already very high
ہر شعبہ میں تنخواہیں زیادہ نہیں ہیں جب تنخواہیں کم ہوتی ہیں تو کرپشن کی مقدار بڑھ جاتی ھے۔ یورپ امریکہ مین ملازم کو ہائی لیول کی تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ جبکہ ہم یہاں تنخواہیں کم ہوتی ہیں اور اخرجات کہیں زیاڈہ ہوتے ہیں