کراچی : مہنگے ترین بجلی کے بل کا ریکارڈ، دو یونٹ کا بل ہزاروں میں آ گیا

bill-mehnga-2-unit.jpg


مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے کا ریکارڈ کراچی کے شہری محمد رضوان کے نام

کے الیکٹرک کی طرف سے بل کی قیمت میں کمی کرنے سے صاف انکار کر دیا گیا ہے: ذرائع

ملک بھر میں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور اب بجلی کے بلوں کے باعث بھی ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک ) نے کراچی کے ایک شہری کو 2 یونٹ کا بل 1837 روپے بھیج دیا ہے جس کے بعد محمد رضوان مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے والے شہری بن چکے ہیں۔ کمپنی سے رابطہ کرنے پر کے الیکٹرک کی طرف سے بل کی قیمت میں کمی کرنے سے صاف انکار کر دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کی طرف سے کراچی کے شہری محمد رضوان کو 2 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر 3 ہزار 747 روپے کا کرنٹ بل موصول ہوا جس میں مختلف قسم کے ایڈجسٹمنٹ شامل کیے گئے ہیں۔ 2 یونٹ بجلی کی قیمت 16 روپے 30 پیسے ٹیرف کے لحاظ سے 33 روپے بنتی ہے لیکن شہری کو 3 ہزار 747 روپے کا بل بھیج دیا گیا جس پر اس نے کمپنی سے رابطہ کیا تو اسے ادائیگی کرنے کا کہا گیا۔

کراچی کے شہریوں کو بجلی کے خرچ میں کمی ہونے کے باوجود ٹیرف کے ساتھ گزشتہ برس کے 4 ماہ کے ایڈجسٹمنٹ، الیکٹرک سٹی ڈیوٹی، یونیفارم ایڈجسٹمنٹ سمیر سیلز ٹیکس، ایڈیشنل سرچارج اور فیول سرچارج عائد کر دیا گیا ہے جس کے بعد بلوں میں دگنا اضافہ ہو گیا ہے۔ بلوں میں مختلف ٹیکس عائد ہونے کے بعد شہریوں کو ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجلی بلوں کا کوئی سر پیر نہیں ہے اور بلوں کی درستگی کے لیے کسٹمر سینٹر پر جانے والے شہریوں کے بل درست کرنے کے بجائے انہیں ادائیگی کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ کسٹمر سینٹرز کے مطابق بلوں پر ایڈجسٹمنٹس، ایڈیشنل سرچارج اور ٹیکسز نیپرا کی منظوری سے وصول کیے جاتے ہیںاور ہمیں بل کی اقساط کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ کراچی بھر کے تاجروں کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاجروں کا موقف ہے کہ تاجر بجلی کے بلوں میں شامل کیے گئے اضافی چارجز ادا نہیں کریں گے۔ کراچی کے تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کی طرف سے بھی بجلی کے بلز ادا نہ کرنے کے فیصلے کی حمایت کی گئی ہے۔
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
ji wo mulk bacahanay kay liyay shehbaz sharif ko ye mushkil faislay kernay paray.

apnay ginay chunay MNA's ko 100 Arab dena asaaan faislaa tha