کراچی چڑیا گھر میں ایک اور ہتھنی مدھو بالا بھی بیمار

madhubala-karachi-zoo-again.jpg

کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی مدھو بالا بھی بیمار ہوگئی، چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ہتھنی کو بھی وہی انفیکشن ہوگیا، جس کے باعث گزشتہ دنوں نورجہاں ہتھنی جان سے جا چکی ہے۔

انفیکشن کا پتا چلنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مدھوبالا کو 15روز کے وقفے سے ویکسین کی 2 ڈوز دی جا چکی ہیں۔

حکام کے مطابق فار پاز کی ٹیم بھی چند روز بعد کراچی پہنچ جائے گی، مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہتھنی مدھو بالا کے لیے سفاری پارک میں سینکچری کی تعمیر جاری ہے، اسے جون کے آخر میں سفاری پارک منتقل کردیا جائے گا۔

کراچی چڑیا گھر کی علیل ہتھنی نورجہاں گزشتہ مارہ انتقال کر گئی تھی،کراچی چڑیا گھر کی علیل ہتھنی ’نورجہاں‘ انتقال کر گئی۔

سترہ سالہ نور جہاں ایک افریقی ہتھنی تھی، وہ چڑیا گھر کے احاطے میں بنے ایک تالاب میں گرنے کے بعد سے شدید علیل ہو گئی تھی۔ اس واقعے کے فوراً بعد جانوروں کی فلاح و بہبود کی ایک عالمی تنظیم فور پاز نے نور جہاں کو کرین، رسیوں اور بیلٹ سے اٹھانے کی سفارش کی تھی۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

لگتا ہے امپورٹڈ حکومت کو یہ بات سمجھ آ گئی ہے کہ ہاتھی مرنے کے بعد مہنگا ہو جاتا ہے بس اب ہاتھیوں کی خیر نہیں