کراچی :گرلز ڈگری کالج بند ہونے کا خدشہ، طالبات، والدین کا احتجاج

clg-close-karachi.jpg


گرلز ڈگری کالج بلاک این نارتھ ناظم آباد بند ہونے کا خدشہ، طالبات، والدین کا احتجاج

احتجاج کی کال سٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن اور کالج کی سٹوڈنٹس پیرنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے دی گئی تھی۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی کا ایک اور کالج کی جبری بندش کا خدشہ پیدا ہونے کے باعث طالبات کا مستقبل خطے میں پڑ گیا۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک این نارتھ ناظم آباد کے جبری طور پر بندش کا شکار ہونے کے خدشے کے باعث کالج کے اساتذہ اور علم حاصل کرنے والی طالبات کے علاوہ ان کے والدین نے بھی کراچی پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کی کال سٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن اور کالج کی سٹوڈنٹس پیرنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے دی گئی تھی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اکیڈمی کا کالج گرائونڈ کے حوالے سے تنازعے کا کیس عدالت میں ہے اور سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی 800 سے زائد طالبات کا تعلیم دینے کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے، طالبات کے والدین شدید پریشان ہیں کہ گرلز کالج کو عملی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ طالبات کو علم حاصل کرنے سے محروم کر دیا گیا ہے۔

طالبات کے والدین کا مطالبہ تھا کہ گورنمنٹ کالج میں تعلیم دینے کا سلسلہ فوری طور پر شروع کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ 2 جنوری سے گرلز کالج میں تدریس کا سلسلہ منقطع ہے لیکن محکمہ تعلیم کے کان پر جوں بھی نہیں رینگ رہی، اس معاملے پر محکمے کی پراسرار خاموشی انتہائی معنی خیز ہے۔ طالبات کے انرولمنٹ کی تاریخ قریب ہے اور پریکٹیکلز بھی ہونے ہیں

کراچی پریس کلب کے باہر طالبات اور ان کے والدین نے مظاہرے کے دوران شدید نعرے بازی کی اور "ہمیں کرکٹ نہیں تعلیم چاہیے" سرفراز احمد ہمارے کالج کا گرائونڈ خالی کرو اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک این میں تعلیم بحال کرو" کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کرکٹ گرائونڈ نارتھ ناظم آباد بلاک این میں بنے مکانات کے درمیان واقع ہے جبکہ گرائونڈ میں کالج کی مرکزی عمارت اور آڈیٹوریم وجمنازیم بھی واقع ہے۔ سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی کا موقف ہے کہ یہ گرائونڈ میئر کراچی وسیم اخترنے دیا ہے جبکہ گرلز کالج کی پرنسپل کا کہنا ہے کہ یہ گرائونڈ کالج کا حصہ ہے۔سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی کی نگرانی ان کے کزن ضیاء کرتے ہیں جبکہ جلیل اور نورالامین ان کی معاونت کرتے ہیں۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Altaf Kaliya kay baad —— Waseem Akhtar 🐍 Choron Dakuon aghwa karon Qatalon ka Leader —— Abhi tak kaisay iqtidar mein mojood hai ? 🤔

YEH PHOUJI BHAION KI ASHEERBAD KAY BEGHAIR MUMKIN NAHI 🤷‍♂️

 
Last edited: