کرپشن پر ہماری پالیسی ’زیرو ٹالیرنس‘ ہے:وزیراعظم کاعرب میڈیا کو انٹرویو

shehbaz-sharif-intervew-alarbia.jpg


وزیراعظم کی مودی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم کو سنجیدہ اور مثبت مذاکرات کی دعوت دے دی،عرب میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو سنجیدہ اور مثبت مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان اور بھارت کو فضول کی کشمکش اور مخاصمت سے نکلنا ہوگا اور دونوں ملکوں کو عوام کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا، اگر بھارت اپنا رویہ تبدیل کرکے مذاکرات کرے تو ہمیں تیار پائے گا، دونوں ممالک کے پاس معدنی ذخائر نہیں ہیں، ہمارا مضبوط اثاثہ افرادی قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے 3 جنگیں لڑ کر بھوک بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں پایا، عوام افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے، اب ہمیں یہ روکنا ہوگا لہٰذا دونوں ملکوں کو اختلافات دور کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا، کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کرنا ناگزیر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1615240973675827201
متحدہ عرب امارات کا دورہ سب سے کامیاب دورہ ثابت ہوا، سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ منفرد تاریخی تعلقات ہیں، یو اے ای پاکستانیوں کا دوسرا وطن کے مانند ہے اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان پاکستان دوست ہیں، وہ پاکستان کے سب سے بڑے خیر خواہ ہیں اور پاکستان کی مدد میں کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنا ہوگی، بھارت نے 2019 کے متنازع آرٹیکل سےکشمیرکی اُصولی حیثیت کوپامال کیاہے، بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جو کچھ ہورہا ہے سب کے سامنے ہے۔


شہباز شریف نے کہا کہ دوست بروقت مدد نہ کرتے تو موجودہ صورتحال سے نمٹنا ناممکن ہوتا، خلیجی ممالک کی مدد سے پاکستان کو درپیش مسائل میں کمی آئی ہے لیکن ہم امداد سرمایہ کاری کی شکل میں چاہتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ان دنوں مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کرپشن کے معاملے پر ہماری پالیسی زیرو ٹالیرنس ہے، پاکستان کو مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے مفادات مشترکہ ہیں اور ہمارے تعلقات تحائف سے بڑھ کر ہیں، ہم تحائف سے زیادہ مضبوط تعاون کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں، ہمارا مقصد سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، ہم قابل بھروسہ دوستوں کی جانب مدد کے لیے ہاتھ بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
Shobaz is a thug everyone knows. Saudis just wanted some entertainment for their people.
And Pakistani bros, learn to fly above the clouds of "therki-pan".
 

Amal

Chief Minister (5k+ posts)


تو پھر لگاو اپنے آپ کو اور پورے خاندان کو پھانسی