کم عمر کی شادیوں میں کمی لانے والےممالک میں پاکستان سرفہرست؟یونیسیف کا سروے

child-marriage--pak-news.jpg


عالمی اوسط کے مطابق پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کا تناسب 19 فیصد سے کچھ بہتر ہے: رپورٹ
بین الاقوامی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم عمری کی شادیوں میں بین الاقوامی سطح پر کمی لانے میں جنوبی ایشیا سرفہرست ہے لیکن اگر کم عمری کی شادیوں میں کمی لانے کی رفتار بڑھائی نہ گئی تو اس کا مکمل خاتمہ کرنے میں 55 سال لگیں گے۔ جنوبی ایشیائی ممالک میں اس رحجان میں کمی لانے والے ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

یونیسیف کے مطابق کم عمری کی شادیوں کے رحجان میں مالدیپ پہلے نمبر جبکہ سری لنکا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان میں شادی کی قانونی طور پر کم سے کم عمر 18 سال ہے لیکن اب بھی تقریباً 18 فیصد کم عمر بچیوں کی شادی کر دی جاتی ہےجن کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ کے قریب ہے یعنی 6 میں سے ایک لڑکی کی کم عمری میں شادی ہو جاتی ہے ۔ عالمی اوسط کے مطابق پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کا تناسب 19 فیصد سے کچھ بہتر ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، افغانستان اور بھوٹان پاکستان سے بہت پیچھے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کم عمری کی شادیوں کی شرح سب سے زائد 51 فیصد بتائی گئی ہے، بھارت میں یہ شرح 34 فیصد ہے جہاں 3 میں سے ایک شادی کم عمر میں کی جاتی ہے جبکہ مالدیپ اس معاملے میں سب سے کم 2 فیصد پر ہے۔

کم عمری کی شادیوں میں کمی لانے میں جنوبی ایشیائی ممالک دنیا بھر میں سب سے آگے ہیں، اس کے باوجود 4 میں سے 1 شادی کم عمر میں کر دی جاتی ہے۔ ان ممالک میں کم عمر دلہنوں کی تعداد 30 کروڑ کے قریب بتائی گئی ہے جو دنیا کی آبادی کا 45 فیصد ہے۔ خطے کے ان ممالک میں 4 میں سے 3 لڑکیاں نوعمری میں ہی ماں بن جاتی ہیں۔

یونیسیف کی طرف سے کیے گئے سروے کے مطابق پاکستان کی 55 فیصد دلہنوں کا خیال ہے کہ بیوی پر تشدد کرنا جائز ہے جبکہ بھارت میں 41 فیصد، بنگلہ دیش میں 33 فیصد خواتین کا خیال ہے کہ شوہر کا بیوی پر تشدد کرنا جائز ہے۔ کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کا ہدف 2030ء رکھا گیا ہے جسے حاصل کرنے میں جنوبی ایشیائی ممالک کو اصلاحات کی رفتار کو مزید 7 گنا بڑھانا ہو گا۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
You can thank all your mullahs and moulvis who not only regurgitate the nonsense and defend it too that since our middle aged Prophet married a small 9 year child (nauzubillah) then its perfectly alright.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
زنا کرنے والوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں، اسقاط حمل کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟