
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ سے تحفے لینے کے الزام میں عدالتی کارروائی جاری ہے، لیکن ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ توشہ خانہ سے توشہ خانہ سے سب سے زیادہ مالیت کے تحفے آصف زرداری نے لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانے سے تحائف لینے والے سربراہان کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے، سب سے زیادہ آصف زرداری نے 15 لاکھ 18 ہزار ڈالر کے تحفے لیے۔
شاہد خاقان عباسی کی سب سے زیادہ ایک لاکھ 96 ہزار ڈالر کی سالانہ اوسط رہی، اگر شاہد خاقان مدت پوری کرتے تو سب سے زیادہ تحفے لینے والے بن جاتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہے، انھوں نے 7 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے تحفے توشہ خانہ سے لیے، جب کہ نواز شریف توشہ خانہ سے 5 لاکھ 26 ہزار ڈالر کے تحفے گھر لے گئے تھے۔
شوکت عزیز نے اپنے دور میں 3 لاکھ 8 ہزار ڈالر کے تحفے لیے، اور شہباز شریف کی سالانہ اوسط سے تحائف کی مالیت 7 ہزار 600 ڈالر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان اور صدر مملکت سمیت وفاقی وزیروں کو دوست ممالک کی جانب سے ملنے والے تحائف کی نیلامی کی تفصیلات کو 'قومی مفاد' سے متعلق حساس معلومات قرار دے کر کے یہ معلومات جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق سربراہان مملکت اور دیگر وزرا کو ملنے والے 170 سے زائد تحائف کو بولی کے تحت نیلام کیا گیا تھا اور ان تحائف میں رولیکس گھڑیاں، سونے کے زیورات، مخلتف ڈیکوریشن پیسز، سوینیرز، ہیرے جڑے قلم، کراکری اور قالین وغیرہ شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zardari-toshakhana-pak.jpg