کیا جمائما نے اپنی فلم عمران خان کے ساتھ گزرے 10 سالوں پر بنائی ہے؟

jamaima-khan.jpg


روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے حال ہی میں اپنی فلم "واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ" (What's love got to do with it) کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ اس میں دو مختلف ثقافتوں اور رسم و رواج سے تعلق رکھنے والے دو لوگ محبت میں گرفتار ہوتے ہیں اور پھر شادی کر لیتے ہیں۔

دوسری جانب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس فلم کی صنف روم کام (رومانوی اور مزاحیہ) ہے جس میں دو بین الثقافتی بچپن کے بہترین دوستوں کی محبت کی زندگی سے متعلق ہے، کہانی لندن اور جنوبی ایشیا کے درمیان ہے۔ یہ دونوں لوگ محبت میں گرفتار ہوتے ہیں اور پھر شادی کر لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس سے متعلق خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ جمائما کی فلم کی کہانی جمائما نے خود لکھی ہے جو ان کی عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے۔

جمائما نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد ان کا اب ماننا ہے کہ ارینجڈ میرج ، رومانوی رشتوں سے زیادہ کامیاب ہوتی ہے۔ جب وہ پاکستان گئی تھیں تب وہ ارینجڈ میرج کو پرانا اور پاگلوں والا خیال سمجھتی تھیں اور رومانوی رشتوں پر ہی یقین رکھتی تھیں۔


جمائما نے بتایا کہ 10 سال پاکستان میں رہنے کے بعد جب برطانیہ واپس آئی تو اریجنڈ میرج میں کچھ فوائد بھی دیکھے۔ انہوں نے اسی انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انہیں فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں دس سال لگے ہیں۔

اب حال ہی میں جمائما کی فلم کی پہلی جھلک بھی سامنے آئی تھی جس میں اداکارہ للی جیمز اور اداکار شہزاد لطیف کو ایشیائی طرز کا رنگین لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔