کیا سیلاب کے باوجود آئی ایم ایف پاکستان کو کوئی رعایت نہیں دے گا؟

2shehbazimfdea.jpg

پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مقامی نمائندہ ایستھر پیریز روئیز نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ قرض پروگرام بحال کرنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کیے گئے پالیسی وعدے نافذ العمل رہیں گے۔

آئی ایم ایف کنٹری ہیڈ ایستھر پریز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سپورٹ پروگرام کے تحت ساتویں اور آٹھویں جائزوں کے حصے کے طور پر کیے گئے پالیسی وعدے نافذ العمل رہیں گے"۔


انہوں نے کہا کہ سیلاب کے سبب ہونے والے نقصان کی تشخیص کی رپورٹ دستیاب ہونے کے بعد معاشی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے آئندہ ہفتوں میں پالیسی پر بات چیت شروع ہو جائے گی۔

آئی ایم ایف عہدیدار کی جانب سے یہ تبصرہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر آئی ایم ایف سے مشاورت سے متعلق سوال کے جواب میں کیا۔ آئی ایم ایف کا یہ مؤقف نئے وزیر خزانہ ڈار کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے کے برعکس آئندہ 15 روز کے لیے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے تقریباً 5 فیصد کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے ممکنہ تحفظات کے حوالے سے کہا تھا کہ میں گزشتہ 25 برس سے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کر رہا ہوں، میں اس سے نمٹ لوں گا۔ جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت حکومت کو رواں مالی سال کے دوران 855 ارب روپے جمع کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کو بتدریج 50 روپے فی لیٹر تک بڑھانا ہے۔

ادھرسیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر حکومت نے آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر سے لیوی اور بجلی پر ایندھن کی لاگت 3 ماہ کے لیے منجمد کرنے کی درخواست کی ہے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کیا مقامی بنک غریب آدمی کو رعایت دیتے ہیں!؛
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Bhai ek izzat dar aur ghairatman aadmi ho to baat ker saktha hai. Loans payments terms get adjusted aal the time, its nothing new. Lekin yeh saalay ghulaam aur pithu ki mou se baat kariegn gay. In ko ziyada fikar apnay chori ki daulat ka hai jo bahir rakhi hui hai. Ke agar kuch ziyada bola kahin wohi na cheen lein.
 

mohsinzaheer

Councller (250+ posts)
پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، روپیہ مزید کتنا تگڑا ہوگا

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی موجودہ قدر زمینی حقائق کے مطابق نہیں ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر دو سو روپے ہونی چاہئیے​


اسلام آباد، کراچی (اردونیوز ) پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی اور روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ موجودہ حالات میں فارن کرنسی میں دلچسپی رکھنے والے بالخصوص ایکسپورٹرز یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی کیا قدر ہو گی؟اس سوال کا جواب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے سامنے آیا ہے ۔

To read in full - https://www.urdunewsus.com/dollar-vs-rupee-3/
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کی ایکسپورٹ تباہ ہے نئی انویسمنٹ نہیں آرہیں فیکٹریاں ملیں بند ہو رہی ہیں تو پھر ڈالر میجیکلی کیسے کم ہو رہا ہے ظاہر ہے کہ نمبرز گیم کر کے چوتیا قوم کو کچھ اور چوتیا بنا کے میاں دے نعرے وجوانے ہیں باقی پاکستان رہے نہ رہے میاں کا گھر تو بسے گا
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Figure Fudging ka Guru Ishaq Dar ( Saqa cycle wala ) artificially Dollar neechay karay ga aur phir Awam ki Naak se Nikalay ga —— Aur jab AQAON ki asheerbad ho tu yeh Chamatkar koi badi baat hai ????​