کیا کمپنی کا گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان

2344_1_84185.jpg


کیا کی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 6 اکتوبر سے ہو گا: لکی موٹرز کارپوریشن
کیا موٹرز کارپوریشن کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں کیا موٹرز کارپوریشن کی گاڑیوں کی سمبلنگ کرنے والے ادارے لکی موٹر کارپوریشن کی طرف سے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر بڑھنے کے باعث مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ لکی موٹر کارپوریشن نے کیا کی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 1 سے لے کر 5 لاکھ روپے تک کی واضح کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیا کی گاڑی سپورٹیج بلیک لمیٹڈ ایڈیشن اب 93 لاکھ روپےمیں دستیاب ہو گا جس کی قیمت اس سے پہلے 96 لاکھ 50 ہزار روپے تھی۔ سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی گاڑی 87 لاکھ 70 ہزار روپے کر دی گئی ہے جس کی اس سے پہلے قیمت 89 لاکھ 20 ہزار روپے تھی۔

https://twitter.com/x/status/1709960829402268009
کیا کی سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی گاڑی کی نئی قیمت 80 لاکھ 40 ہزار روپے رکھی گئی ہے جس کی قیمت اس سے پہلے 81 لاکھ 90 ہزار روپے تھی۔ کیا کی پیکانٹو اے ٹی گاڑی کی نئی قیمت 38 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے جس کی قیمت اس سے پہلے 39 لاکھ 50 ہزار تھی۔ کیا کے ان ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 1 لاکھ روپے سے لے کر 3 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

کیا کی گاڑیوں کے کچھ ماڈلز کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک بڑی کمی کی گئی ہے جن میں 3 گاڑیاں شامل ہیں۔ کیا کی گاڑی سورینٹو 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار روپے کر دی گئی ہے جس کی قیمت اس سے پہلے 1 کروڑ 17 لاکھ 90 ہزار روپے تھی جبکہ قسطوں میں خریدنے پر قیمت میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت اب 1 کروڑ 3 لاکھ روپے کر دی گئی ہے جس کی قیمت اس سے پہلے 1 کروڑ 8 لاکھ روپے تھی۔ سورینٹو 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت اب 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کر دی گئی ہے جس کی قیمت اس سے پہلے 1 کروڑ 17 لاکھ روپے تھی۔ قسطوں میں خریداری کرنے پر قیمت میں تبدیلی نہیں ہو گی۔

لکی موٹرزکارپوریشن کے اعلامیہ کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث ادارے نے اپنے صارفین کو فائدہ پہنچانے کیلئے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ کیا کی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 6 اکتوبر سے ہو گا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
It means once the inventory is exhausted perhaps KIA too will wind up their business in Pakistan.
Not a good news!