کیا کھلاڑی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ہاتھ نہیں ملایا؟ سوشل میڈیا پر تبصرے

shehbaz-sharif-sports-pl.jpg


نوجوان کھلاڑی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ہاتھ نہیں ملایا یا گھبراہٹ کا شکار رہا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین میں بحث جاری ہے،کوئی کھلاڑی پر تنقید کررہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کھلاڑی نروس تھا اس لیے ٹھیک سے ہاتھ نہیں ملاسکا، بس اسی پر تبصرے جاری ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1681913456188964864
سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے ٹوئٹر پر لکھا ايک کھلاڑی کا يہ تکبر کہ وہ جس مُلک کی نمائيندگی کا خواہاں ہے اُس کے وزيراعظم کے ساتھ ايسا گھٹيا رويہ ناقابلِ برداشت ہے، اس کو ٹيم سے فوری فارغ کريں اُس نے اپنے طرزِ عمل سے اپنے حسب نسب کا بتا ديا ہے اور پاکستان کی رُسوائی کا سبب بنا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1682081784870350849

پی پی رہنما فتح اللہ بابر نے لکھا یہ کوئی شرمندگی کی بات نہیں ہے، یہ کھیلوں کے جذبے کی توہین ہے، یہ کوچز کے لیے شرمندگی ہے، نوجوان کھلاڑی کو تربیت دینا اسپورٹس اکیڈمی کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

https://twitter.com/x/status/1682081249178046464

صحافی وسیم عباسی کے مطابق وزیراعظم آفس کے مطابق کھلاڑی نروس تھا،پی ایم آفس کے مطابق، یہ گزشتہ ہفتے کی ویڈیو ہے اور لڑکا قدرے نروس تھا لیکن آخر میں اس نے ہاتھ ملایا اور اس وقت کسی نے اسے ایک واقعہ کے طور پر نہیں دیکھا۔ "اب سوشل میڈیا اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر لے جا رہا ہے،" ایک اہلکار کا کہنا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1682112631551959041
جہانزیب نے لکھا کٹھ پتلی وزراعظم کے لیے سراسر شرمندگی،اس لڑکے کو سلام جو کٹھ پتلی سے مصافحہ کرتے ہوئے اپنی ناراضگی درج کرنے کی ہمت رکھتا تھا، دیگر صارفین کی جانب سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
کھلاڑی نروس تھا اس لیے کہ اگے ہاتھ ملانے والا ادمی تمام ملکی ادارے تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو معاشی طور پر نگل چکا ہے