گیس بحران،وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قلت کےخاتمے کیلئے بڑا حکم جاری کردیا

4khangas.jpg

وزیراعظم عمران خان نے مقامی سطح پر قدرتی گیس کی تلاش کیلئے لائسنس کے اجراء کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس کی موجودہ صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے وزیراعظم کو ملک میں گیس کے مجموعی ذخائر، طلب و رسد ، قلت اور ایل این جی کی درآمد سے قلت پوری کرنے سے متعلق تمام تفصیلات پر بریفنگ دی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1476155710882955274
اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی مجموعی طلب47ہزار ایم ایم سی ڈی ایف ہے تاہم سردیوں میں گیس کی کھپت میں اضافے کی وجہ سے یہ مقدار6 سے ساڑھے 6 ہزار ایم ایم سی ڈی ایف تک پہنچ چکی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1476155716700450826
بریفنگ کے دوران حکام نے بتایا کہ اس وقت ملک میں گیس کی مجموعی سپلائی 3300 ایم ایم سی ڈی ایف ہے اور اس میں ہر سال کمی واقع ہورہی ہے، قدرتی گیس کی قلت کو پورا کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کی جارہی ہے مگر ایل این جی قدرتی گیس کے مقابلے میں کافی مہنگی ثابت ہوتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1476155721880424448
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران ہدایات جاری کیں کہ مقامی طور پر قدرتی گیس کے ذخائر تلاش کرنے کیلئے لائسنسز جاری کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے، قدرتی گیس ہی ایندھن کا سستا ترین ذریعہ ہے، اسی لیے مقرر کردہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کیے بغیر لائسنسز کے اجراء کے عمل کو تیز کرنے سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1476155728918626307
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
last time be
GAS Leak hu gahi the
Sumandr main

yad tu hu gah youthia hazrat ko
NEXT Genration Youthia logic
Powered b y 5G​
 

back to the future

Chief Minister (5k+ posts)
There is no new source like sui.

pakistan cannot cope with the situation without a source like sui
importing costs which require wealth.