گیس میٹر کےماہانہ چارجز میں اضافہ،گیس استعمال نہ بھی ہو کتنا بل دینا ہوگا؟

gass-bill-shehbaz-sharif-fff.jpg


گیس میٹر کا کرایہ 40 سے 500تک کردیا گیا

بجلی مہنگی ، سبزی مہنگی، پھل اور گوشت بھی مہنگا، اب ایسے میں مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالا جارہاہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گیس ٹیرف کے بعد اب گیس میٹر کے ماہانہ چارجز میں بھی اضافہ کیا گیا، صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ 500 روپے کم از کم بل دینا ہو گا،نوٹی فکیشن میں کہا گیا یہ چارجز جنوری 2023 سے لاگو ہوں گے، صارفین کو 3 ماہ کے بقایا جات میٹر رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رقم ہر ماہ گیس کے بلوں میں شامل کر کے بھجوانا شروع کر دی،ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق یہ اوگرا کا فیصلہ لاگو کیا گیا ہے،سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹر سے کم گیس کے بل والوں پر لاگو نہیں ہو گا۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ کم گیس استعمال کرنے والے صارفین میٹر رینٹ کے اضافے سے مستشنیٰ ہوں گے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کےمیٹر رینٹ میں اضافے کے باوجود گیس ابھی بھی ایل پی جی، لکڑی اور کوئلے سے سستی ہے۔