ہارس ٹریڈنگ:حکومت کا سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ

sp-and-khan-pti-horse.jpg

وفاقی حکومت نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی خبر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر پر دی۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت آرٹیکل 186 کے تحت 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے جا رہی ہے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ‏حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس فائل کیا جائیگا۔

https://twitter.com/x/status/1504740644782317574
فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائیگی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضح طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ کیا ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کے باعث تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہو گی یا انہیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائیگی کہ اس ریفرنس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1504740646753648643
یاد رہے کہ رکن اسمبلی کا اپنی جماعت کو چھوڑ کر دوسری جماعت کو ووٹ دینا فلور کراسنگ ہوتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت اس رکن کے خلاف انضباطی کارروائی ہو سکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں کہ یہ کارروائی ووٹ دینے کے بعد ہو گی یا پہلے؟
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
بہت اچھا ہے مگر اس سے پہلے حکومت کو یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ ان ممبران نے پیسے وصول کئے
کھوتے پیسے لو یا نہ لو۔ آئین و قانون میں ایک پارٹی کا ووٹ لیکر کسی اور کو دینا یا جس پارٹی کا ووٹ لیا اسی پر عدم اعتماد کرنا جرم ہے
 
Resilient

Minister (2k+ posts)
کھوتے پیسے لو یا نہ لو۔ آئین و قانون میں ایک پارٹی کا ووٹ لیکر کسی اور کو دینا یا جس پارٹی کا ووٹ لیا اسی پر عدم اعتماد کرنا جرم ہے

کھوتے، انہوں نے ووٹ دے دیا ہے ؟؟ جرم سے پہلے ہی سزا کیسے دی جاسکتی ہے ؟؟
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
کھوتے، انہوں نے ووٹ دے دیا ہے ؟؟ جرم سے پہلے ہی سزا کیسے دی جاسکتی ہے ؟؟
انہوں نے ووٹ پارٹی پالیسی کے خلاف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر وہ عدم اعتماد کے اجلاس میں گئے تو اس کا مطلب وہ ووٹ دینے ہی گئے ہیں۔
 
jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
by the way agar vote dene ke baad disqualify hote hen to phir opposition ke paas strength nahin ho gi apna wazire aazam lanay ke liye kiunkay 172 to chahye hoten hen wazire azam lanay k liye.

us ke liye phir zimni elections ka intezar
kerna ho ga.
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
سپریم کورٹ حکومت کہ خلاف فیصلہ دے گی. آپ حکومت میں ہیں. سارے ادارے آپ کہ اختیار میں ہیں اور پھر بھی آپ اپنے ارکان کو مینج نہ کر سکیں تو یہ شرم کا مقام اور آپ کی نااہلی ہے. جب زرداری ان لوگوں کو خرید کر سندھ ہاؤس میں جمع کر رہا تھا تو تب کیا آپ کہ خفیہ ریاستی ادارے سو رہے تھے؟ یا پھر زرداری سے ملے ہوۓ تھے؟
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
by the way agar vote dene ke baad disqualify hote hen to phir opposition ke paas strength nahin ho gi apna wazire aazam lanay ke liye kiunkay 172 to chahye hoten hen wazire azam lanay k liye.

us ke liye phir zimni elections ka intezar
kerna ho ga.
منارٹی حکومت بنے گی. مطلب جس کہ پاس زیادہ ارکان ہیں وہ حکومت بنا سکتا ہے اور آئین میں اسکی گنجائش ہے
 
Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
بہت اچھا ہے مگر اس سے پہلے حکومت کو یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ ان ممبران نے پیسے وصول کئے
They got money..its a given. But thats not what the constitution focuses on. Read the clause
 
NaFarman

Politcal Worker (100+ posts)
by the way agar vote dene ke baad disqualify hote hen to phir opposition ke paas strength nahin ho gi apna wazire aazam lanay ke liye kiunkay 172 to chahye hoten hen wazire azam lanay k liye.

us ke liye phir zimni elections ka intezar
kerna ho ga.
جرم کا ارتکاب اور اسے مجرم قرار دے کر قرار واقعی سزا دینے کا ایک پراسس ہے
اگر یہ مان لیا جائے کہ رکنیت منسوخ ہو جائے گی تو اسکا بھی ایک قانونی طریقہ کار ہے
ایسا تو نہیں ہے کہ ممبر اسمبلی ادھر رکن عمران خان کے خلاف ووٹ دے کر نکلا ادھر الیکشن کمیشن سامنے کرسی میز لگا کر اسکی رکنیت منسوخ کرنے کیلئے سماعت کرنے منتظر بیٹھا ہوگا
یقیننا اسکی رکنیت منسوخ ہوگی لیکن یہ آنا فانا تو نہیں ہوگی کچھ وقت لگے گا، تب تک وہ نئے وزیر اعظم کیلئے ووٹ دے چکا ہوگا اور ممکن ہےمنحرف رکن اپنی رکنیت سے استعفی دے کر سیٹ خالی کر دے اور اس سیٹ پر ضمنی الیکشن کال ہو جائے
بہر حال معاملہ پیچیدہ ہے، اتنا سادہ نہیں
 
Abdullah9

Senator (1k+ posts)

Then why this law of "flour crossing" was made for?? is it just blacking the papers?
 
Abdullah9

Senator (1k+ posts)
How can you punish some one that he will murder me?? When they will cross the floor you have all the right to punish them.
Yeah, here you are! Is there any law for him to stop murdering you? No na?
But here is a law for flour crossing to stop this practice. It is not for the reason to sit and see that it occurs then he will be prosecuted. It is a pre emptive measure to eliminate this practice.