یو اے ای:متکبرانہ انداز میں لگژری کار شوروم میں ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار

UAE-video-car-ar.jpg


عوامی مفادات کیخلاف ورائے عامہ متاثر کرنے پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر گرفتاری کی گئی: اٹارنی جنرل آفس

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک شہری کو لگژری کارشوروم میں اپنی امارت کا اظہار کرتے ہوئے متکبرانہ انداز کی ویڈیو بنانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کے ساتھ اس کے 2 ملازم نوٹوں کی گڈیاں لے کر شوروم میں داخل ہوتے ہیں اور وہ شخص تکبرانہ انداز میں پیسے اڑا رہا ہے۔ افواہوں اور انسداد الیکٹرانک کرائم اور افواہوں کے محکمے نے عوامی مفادات کیخلاف ورائے عامہ متاثر کرنے پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر اسے گرفتار کر لیا۔

متحدہ عرب امارات کے معروف خبر رساں ادارے "گورجیئس" نے رعونت بھرے شخص کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ: متحدہ عرب امارات میں جنرل پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے اس شخص کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1677957575982104576
ویڈیو سے عرب امارات کے شہریوں کی شہرت کو مضحکہ خیز بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص متحدہ عرب امارات کے قومی لباس میں ایک شوروم میں داخل ہوا جہاں وہ ایک خاتون سے پوچھتا ہے کہ شوروم کا منیجر کدھر ہے؟ خاتون کے بتانے پر وہ اس کی طرف نوٹوں کی ایک گڈی پھینک کر کہتا ہے کہ کافی پی لینا!

مذکورہ شخص کارشوروم کے مالک سے رعونت سے بات کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مجھے اپنے شوروم کی سب سے مہنگی کار کی قیمت بتائو۔ شوروم کا مالک ایک گاڑی کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہے کہ اس کار کی قیمت 22لاکھ درہم ہے جس پر وہ رعونت سے کہتا ہے کہ یہ گاڑی تو میرا ڈرائیور چلائے گا مجھے اس سے بھی مہنگی گاڑی دکھائو!اور مجھے ریڈ بل پلائو جس پر مالک شوروم کہتا ہے وہ فری ہے لیکن وہ نوٹوں کی ایک گڈی اس کی طرف اچھال کر کہتا ہے یہ پیسے پکڑو اور چینج پاس رکھ لینا!

ویڈیو میں اس شخص کے پیچھے پیچھے اس کے دو ملازم نوٹوں کی گڈیاں اٹھائے گھومتے رہے۔ یو اے ای اٹارنی جنرل آفس کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ہمارے ملک کے مروجہ سوشل میڈیا قواعدوضوابط سے متصادم اور ہمارے معاشرے کیلئے تکلیف دہ ہے۔ ہم تفتیش کر رہے ہیں جس کے لیے شوروم کے مالک کو بھی بلایا گیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کیا کہ کسی بھی مواد کو پوسٹ کرتے ہوئے اخلاقی وقانونی ضوابط نظرانداز نہ کریں۔
 

israr0333

Minister (2k+ posts)

فتتور ہوتا ہے ہر عمر میں جدا جدا
کھلونا ، عشق ، پیسہ اور پھر خدا خدا​

 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
Last edited:

chiller

Politcal Worker (100+ posts)
UAE news mentioned that the guy is of Asian descent... most probably a Pakistani...as such an accent is hard for Indians... seen many of his videos... a talented guy into car buy/sell




https://www.tiktok.com/video/7244902880610667783
https://www.tiktok.com/video/7231858945751567623
https://www.tiktok.com/video/7235662419249335570
https://www.tiktok.com/video/7252676384877776146
Yes, not a local guy. Since, he is wearing Saudi kandora, not the Emirati one, most likely a scammer.