یہ حکومت منی بجٹ لائے گی،ماہر معاشیات مزمل اسلم کی پیش گوئی

3muzamilaslammiftahjhotminibudget.jpg

سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ایک ماہ بعد اس بجٹ کو واپس لے گی یا حکومت چھوڑ دے گی اور آئی ایم ایف بھی اس نام نہاد بجٹ کو مسترد کردے گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پوسٹ بجٹ کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا کہ یہ بجٹ اناڑیوں کا ہےانہوں نےاس میں دھوکا دینےکی کوشش کی ہے،ان کےبجٹ میں آمدن اور خرچوں کا کوئی توازن نہیں۔


مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ میں حکومت کےتخمینے ہی غلط ہیں، ایک بی کام کا طالب علم بھی غلطیاں نکال دے گا، موجودہ بجٹ سے زیادہ اور غلطیوں والا بجٹ پہلے کبھی نہیں آیا۔

سابق ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت نے شرح سود کی مد میں ایک ہزار ارب روپے کم دکھائے، مفتاح غلط بیانی کررہے ہیں کہ پیسے بچا کر صوبے ان کو800ارب دیں گے، اس طرح کے جھوٹے دعوے کئے گئے جس کے بعد آئی ایم ایف نام نہاد بجٹ کو مسترد کردے گا۔

مزمل اسلم نے منی بجٹ کی پش گوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگست ستمبر میں پورا بجٹ ہی دوبارہ آجائے گا، یا تو ایک مہینے بعد یہ بجٹ واپس لیں گے یاحکومت چھوڑ دیں گے۔
 

MunchyMike

Minister (2k+ posts)
Pakistan Army and ISI has been hijacked by traitors, the patriotic soldiers need to rise up to save the country.

Pakistan needs a mutiny in the Army, all patriotic soldiers need to rise up to
save the country from Generals like Bajwa.