یہ ہار نہیں جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے،حمزہ شہباز

20hamzaradaml.jpg

فل کورٹ کی استدعا مسترد کر کے غیرجانبداری کے اصول پر شب خون مارا گیا ہے، پامامہ فیصلے کا تسلسل انصاف ہرگز نہیں ہو سکتا۔ میری سیاست عہدوں کے لئے نہیں خدمت کے لئے تھی، ہے اور رہے گی۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹ پر حمزہ شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فل کورٹ کی استدعا مسترد کر کے غیرجانبداری کے اصول پر شب خون مارا گیا ہے، پامامہ فیصلے کا تسلسل انصاف ہرگز نہیں ہو سکتا۔ میری سیاست عہدوں کے لئے نہیں خدمت کے لئے تھی، ہے اور رہے گی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ ہار نہیں جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے۔ پاکستان زندہ باد!

https://twitter.com/x/status/1551987823305232386
پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے لکھا کہ بھٹو کو پھانسی دینے والے ججوں نے بعد میں پچھتاوے کا اظہار کیا لیکن ملک کو ہونے والے نقصان کی تلافی نہ ہو سکی، میری سیاست عہدوں کیلئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے ہے۔

https://twitter.com/x/status/1551977816962617349
ایک اور ٹویٹ میں حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سدا بادشاہی اللہ تعالی کی ہے، نہ کسی کی ہار ہمیشہ کی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہے۔ مشن پاکستان کو بچانا ہے اور میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

https://twitter.com/x/status/1551977822352281602
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ پورے پاکستان نے دیکھا کہ کس طرح غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پہلے دن سے ہمیں جائز حق حکمرانی سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔ تمام مشکلات کے باوجود آٹے پر سبسڈی، مفت ادویات اور روشن گھرانا مفت بجلی جیسے پروگرامز سے عوام کو ریلیف دینے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا۔

https://twitter.com/x/status/1551977819558797314
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی سپیکر رولنگ کے خلاف کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی تھی اور آج وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ نئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ہوں گے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Zardari dakoo noon per waar kar kay Dubai main mazay lay raha hay.Umeed have Zardari noon ko itna kamzoor kar day ga keh noon ko Peepee say majbooran itehad karna paray ga aur dono agla election akhatha larain gay.
 

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
In pain chodo ko sharam bhi nahi ate log vote inko de nahi rhe Sep tk full bench ka drama country bardasht nahi kr skti aur inki wkhri bund taaren shru hue wen