60 کی دہائی کے بعد گزشتہ دور حکومت میں صنعت ترقی کر رہی تھی، رہنما اپٹما

7Aptmahamidzaman.jpg

اپٹما کے رہنما حامد زمان نے کہا کہ ملک میں 1960 کی دہائی کے بعد گزشتہ حکومت کے تین چار سالوں کے دوران صنعتی ترقی ہورہی تھی۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا کہ ہم نے ایکسپورٹ بڑھانی تھی اور وہ اسی وجہ سے تھیں کہ جو ہمیں مراعات مل رہی تھیں، رعایتی انرجی ٹیرف مل رہا تھا، جب لوکل چیزیں بناکر ایکسپورٹ کریں گے تو خسارہ کم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایکسپورٹ کم از کم 40 سے 45 ارب ڈالر ہونی چاہئیں لیکن ہم ہمیشہ سے ہی عیاش قوم ہیں جیسے ہی ایکسپورٹ کچھ بڑھتی ہیں لگژری آئٹمز گاڑیاں اور دیگر چیزیں منگوانا شروع کردیتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1535504682747035648
حامد زمان نے مزید کہا کہ ہمارے بجٹ کی روایتی طور پر سیاسی دستاویز ہوتی ہے، اس میں مڈل اور لوئر کلاس کے لیے ہمیشہ ہی مشکلات ہوتی ہیں، ابھی اطلاعات ہیں کہ ایک لاکھ ماہانہ تنخواہ والے پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں، ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ جو چند لاکھ ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں ان پر ہی بوجھ پڑتا ہے باقی بچ جاتے ہیں۔

نجی چینل کی بجٹ نشریات میں ماہرین نے کہا کہ اس سارے معاملے میں تنخواہ دار طبقہ مارا جاتا ہے ان پر ٹیکس بڑھانے کے بجائے کم کرنا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کی بجٹ کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شیخانی نے کہا کہ ملک میں دو ڈھائی ماہ سے نہ سیاسی استحکام ہے اور نہ ہی معاشی، حکومت کبھی آئی ایم ایف کی طرف بھاگ رہی ہے تو کبھی کہیں لیکن اسٹیک ہولڈر سے کوئی مشاورت نہیں۔

محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت اسٹیک ہولڈر کے ساتھ بیٹھے ان کی بھی سنے، کاروبار نہیں ہوگا تو ٹیکس کہاں سے آئے گا حکومت شارٹ فال کہاں سے کور کرے گی، آج کاسٹ پرائس بڑھنے کی وجہ سے پروجیکٹ مہنگے ہوگئے ہیں۔

معروف تاجر عارف حبیب نے کہا کہ انٹریسٹ ریٹ میں اضافہ تعیمراتی صنعت کے لیے ہمیشہ چیلنج رہے گا، مہنگائی بڑھنے سے ہر شعبہ متاثر ہوا ہے، تعیمراتی شعبے پر بھی اثر پڑا ہے ان لوگوں کے لیے مسائل زیادہ ہوئے ہیں جنہوں نے مہنگائی بڑھنے سے قبل ہی بکنگ کرلی تھی۔
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ہمارا غریب بھی بہت عیاش ہے

کھانے کو روٹی ہو نہ ہو مہنگا موبائل ضرور ہوتا ہے اس پر انٹرنیٹ پیکج بھی
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
And then the beggars took over to destroy the image, institutions and economy of Pakistan.