Quetta Blast 5 Shaheed many injured.

Lodhi

Chief Minister (5k+ posts)
8-31-2011_80384_1.gif
 

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
کوئٹہ میں بم دھماکہ، گیارہ ہلاک
زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

110831080045_quetta_blast_1.jpg

110831080049_quetta_blast_2.jpg


110831080052_quetta_blast_3.jpg

110831080109_quetta_blast_8.jpg


زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بم دھماکےمیں گیارہ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔
کلِک کوئٹہ میں دھماکہ: تصاویر
یہ دھماکہ مری آباد کے علاقے میں گلستان روڈ پر واقع ایک مسجد کے نزدیک اس وقت ہوا جب لوگ عید کی نماز ادا کرنے کے بعد واپس اپنےگھروں کی جانب جا رہے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک گاڑی میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے سے جائے وقوعہ پر کھڑی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ان میں آگ لگ گئی۔
110831081921_quetta_blast226.jpg
دھماکے سے جائے وقوعہ پر کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی
دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ کے سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق طبی عملے کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں دس لاشیں اور بائیس زخمیوں کو لایا گیا تھا جہاں زخمیوں میں شامل ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
اس واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور پولیس کو دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔
ادھر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے صوبے اور بالخصوص کوئٹہ شہر میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے بلوچستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں کرنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

 
Last edited:

اجل کنول

MPA (400+ posts)


اللہ جاں بحق ہونے والے کی مغفرت کرے۔



مذہبی شدت پسندی کا ایک اور ظالمانہ مظاہرہ۔
 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
یا اللہ ان ظالموں کو پکڑ لے اور ان کو بے نقاب کر دے آمین

یا اللہ مسلمان تو کسی کافر کو بھی بے گناہ بل خصوس دوران عبادت قتل نہیں کرتا یہ کون لوگ ہیں یا اللہ ان کو اور مہلت نا دے مسلمانوں کا خوں مسلمانوں کے سر ہی تھوپا جا رہا ہے یا اللہ حقیقی مجرموں کو بے نقاب کر دے آمین