Reply: In Sha' Allah vs Insha' Allah

BeingHuman

Politcal Worker (100+ posts)
گزشتہ روز فورم پہ قیصرمرزا صاحب کی ایک "تحقیق" پڑہنے کو ملی۔ نہایت ہی عمدہ، دلچسپ اورایمان فروز۔ اتنی کہ "علماےَ حق" کی "سرچ" اور "ریسرچ" پر کی گیَ "تحقیق" کی یاد تازہ ہوگیَ- بس پھر جو اہلِ ایمان کا سبحان اللہ، جزاک اللہ اور الحمداللہ کا ورد شروع ہوا تو ناچیز نے جراُت کا مظاہرہ کرتے ہوے ایک اختلافی نوٹ لکھ دیا-

لیکن سواےَ جان ایلیا کے چھوٹے بھایَ ذوق ایلیا کے کسی نے پڑھنے کی زحمت گوارہ نہ کی۔ پھر کوشش کی اور سب کے تبصروں کو ناپسندیدہ قرار دے دیا، تاکہ کویَ اہلِ علم مجھ جاہل کو سمجھا سکے، پر حیرت کی انتہا نہ رہی جب کسی نے مجھے گھاس بھی نہ ڈالی۔ خالد مسعود صاحب سے معذرت کے ساتھ، ہم تو کچھ یہ سوچے بیٹھے تھے

اس کے دل کے اندر ساڈی 'پوسٹ' کا روڑہ رڑکا ہو گا
ماہی بےآب کی مانند تڑپا ہو گا پھڑکا ہو گا

خیر موضوع تھا 'ان شاءاللہ' لکھنا درست ھے اور 'انشاءاللہ' لکھنا غلط

'ناچیز کل سے سوچ رہا ہے کہ 'کونسی' لکھا جاےُ یا 'کون سی'، 'انکی' لکھا جاےُ یا 'ان کی'

خیر سب سے بڑی غلطی "تحقیق" میں یہ ہے کہ 'ان شاء' یا 'انشاء' جو میری نظر میں ایک ہی لفظ کو لکھنے کے دو مختلف طریقے ہیں کا بالکل مختلف الفاظ سے موازنہ کیا گیا ہے۔ مثلا٘ قیصرمرزا صاحب نےان آیات کا حوالہ دیا

1. وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۚ قَلِيلًا مَا تَشْكُرُونَ {23:78**
2. ثُمَّ اللَّهُ يُنْشِئُ النَّشْأَةَ الْآخِرَةَ ۚ {20.29**
یار کم ازکم َ ، ِ اور ّ ہی دیکھ لو۔ " اِنْشَاء یا اِنْ شَاء " نہ کہ أَنْشَأَ یا النَّشْأَةَ، سب مختلف الفاظ ہیں،

امید کرتا ہوں کہ بات سمجھ جائیں گے۔

Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
[h=4]Verse (2:70)[/h]
2_70.png
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
برادر محترم میں سمجھ نہیں سکا کہ آپ کو کون سی بات غلط محسوس ہو رہی ہے

لفظ "انشاء" جسکا مطلب ہے "تخلیق کیا گیا

لفظ "انشا" ایک لفظ ہے

جب کہ "ان" ایک لفظ ہے اور "شاء "دوسرا لفظ ہے
یہ دو الگ الگ لفظ ہیں اور ان کے معنی بھی الگ الگ ہیں

"ان" کا معنی ہے "اگر"

"شاء" کا معنی ہے "چاہا"

"اللہ" کا مطلب "اللہ نے"

آپ نے جو مثال دی ہے لفظ "کونسی" یا "انکی"، یہ اردو کے دو الفاظ کو ملا کر لکھا گیا ہے
اردو لغت میں ان کو ملانے سے ان کے معنی یا مفہوم نہیں بدلتے
انہیں دونوں طرح لکھا جا سکتا ہے ، یعنی ملا کر بھی اور علیحدہ بھی
جبکہ عربی لغت مختلف ہے
یہاں دو الفاظ کو ملا دیا جاۓ دو معنی بدل سکتے ہیں
اور زیر بحث الفاظ بھی اسی اصول کے تحت ہیں

brilTek

Senator (1k+ posts)
My uncle talked to mufti sahib, who teaches arabic grammar and sahi bukhari in madrassa here in London, confirmed that these are two different words.
 
BeingHuman

Politcal Worker (100+ posts)
Verse (2:70)

2_70.png

True, but my point is that both ways of writing are correct. As Quran was compiled in a book form during hazrat Usman (R.A) and he adopted one single way of writing and reciting so that no confusion occurs at later stages. But you can do calligraphy, if you join two words meaning doesn't change unless you change pronunciation. Word created is 'Ansha' in Arabic not 'Insha'.
 
BeingHuman

Politcal Worker (100+ posts)
برادر محترم میں سمجھ نہیں سکا کہ آپ کو کون سی بات غلط محسوس ہو رہی ہے

لفظ "انشاء" جسکا مطلب ہے "تخلیق کیا گیا

لفظ "انشا" ایک لفظ ہے

جب کہ "ان" ایک لفظ ہے اور "شاء "دوسرا لفظ ہے
یہ دو الگ الگ لفظ ہیں اور ان کے معنی بھی الگ الگ ہیں

"ان" کا معنی ہے "اگر"

"شاء" کا معنی ہے "چاہا"

"اللہ" کا مطلب "اللہ نے"

آپ نے جو مثال دی ہے لفظ "کونسی" یا "انکی"، یہ اردو کے دو الفاظ کو ملا کر لکھا گیا ہے
اردو لغت میں ان کو ملانے سے ان کے معنی یا مفہوم نہیں بدلتے
انہیں دونوں طرح لکھا جا سکتا ہے ، یعنی ملا کر بھی اور علیحدہ بھی
جبکہ عربی لغت مختلف ہے
یہاں دو الفاظ کو ملا دیا جاۓ دو معنی بدل سکتے ہیں
اور زیر بحث الفاظ بھی اسی اصول کے تحت ہیں

Yaar ye khud check ker lo, meri na mano

Untitled.jpg
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
محترم بھائی ،
اتنی تفصیل سے ان الفاظ کے فرق کو بتانے کی کوشش کی ہے پھر بھی اگر آپ کا ذہن نہیں مانتا تو اس کا کوئی علاج نہیں ہے
کسی بات کو غلط ثابت کرنے کے لئے بھی دلائل کی ضرورت ہوتی ہے
اگر آپ اپنی منطق کو ثابت کرنے کے لیے کوئی قابل قبول حوالے اور دلایل پیش کریں تو آپ کی بات میں وزن ہو سکتا ہے
بحث برائے بحث کا کیا فائدہ
 
sameer

MPA (400+ posts)
True, but my point is that both ways of writing are correct. As Quran was compiled in a book form during hazrat Usman (R.A) and he adopted one single way of writing and reciting so that no confusion occurs at later stages. But you can do calligraphy, if you join two words meaning doesn't change unless you change pronunciation. Word created is 'Ansha' in Arabic not 'Insha'.

sir with due respect, u don't know even urdu
as writing something is called INSHA PARDAZI

word MUNSHI is also derived and MAFOOL the
one who writes

so these are two different words with different
meaning
 
BeingHuman

Politcal Worker (100+ posts)

sir with due respect, u don't know even urdu
as writing something is called INSHA PARDAZI

word MUNSHI is also derived and MAFOOL the
one who writes

so these are two different words with different
meaning
ok, mein ghalat ho sakta hon, please koi bhae sahe research ker k 1 post ker de ta ke mamla khatam ho
 
Saleemraza

Councller (250+ posts)
محترم بھائی ،
اتنی تفصیل سے ان الفاظ کے فرق کو بتانے کی کوشش کی ہے پھر بھی اگر آپ کا ذہن نہیں مانتا تو اس کا کوئی علاج نہیں ہے
کسی بات کو غلط ثابت کرنے کے لئے بھی دلائل کی ضرورت ہوتی ہے
اگر آپ اپنی منطق کو ثابت کرنے کے لیے کوئی قابل قبول حوالے اور دلایل پیش کریں تو آپ کی بات میں وزن ہو سکتا ہے
بحث برائے بحث کا کیا فائدہ
کچھ لوگوں کا ایمان ہے کہہ آنکھیں خدا نے صرف رونے کے لیے بنائی ہیں۔۔۔
 
ameer77

Politcal Worker (100+ posts)
urdu ki rasm ul khat ko Arabi se compare na karain Quran me ye Alfaz Alag Alag lekhay hovay hain is leay jis trah quran me lekha hai wesay he istimaal karain
 
Zoq_Elia

Senator (1k+ posts)

محترم انسان بھائی
حق یہ ہے کہ انسان حق بات میں کٹ حُجتی نہ کرے۔ پہلے میں نے اس بات کو سرسری لیا تھا۔ لیکن جب آپ نے قیصر مرزا بھائی کے جواب میں باقائدہ تھریڈ کھول کر ٹیگ بھی کردیا اور بحث مباحثہ کی دعوت دی تو میں خود بھی اس مسئلہ میں غور کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پُہنچا ہوں کہ قیصر بھائی کی بات ٹھیک ہے۔ آپ گوگل ڈکشنری کو چھوڑیں کیونکہ اُس میں بہت زیادہ غلطیاں موجود ہوتی ہیں۔

لفظ اِنشاء ہو یا اَنشاء عربی میں ان دونوں کے خاص معنی ہیں۔

دیکھیے اِنشاء کا معنی

اور دیکھیے اَنشاء کا مطلب

تو کسی بھی علیحدہ لفظوں کو اس طرح جوڑنا کہ وہ ایک ایسا لفظ بن جائے جسکے اُس زبان میں مخصوص معنی پہلے سے موجود ہوں یقیناً غلط ہے۔ آپ اردو میں ہی مثال لے لیں

تم اُس کا کان سی دو۔

تم اُسکا کانسی دو۔

آپ خود دیکھ لیں کہ الفاظ ’اُس کا‘ کو جوڑ کر ’اُسکا‘ لکھنے سے مفہوم میں فرق نہیں پڑا لیکن الفاظ ’’کان سی دو‘‘ میں پہلے دو الفاظ کو جوڑنے سے مفہوم بدل جاتا ہے اور ’کانسی دو‘ بن جاتا ہے۔ کیونکہ اردو زبان میں کانسی ایک دھات کا نام ہے۔

خیر ان شاء اور انشاء کے فرق کیلیے آپ یہاں سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

بہرحال قیصر بھائی کی بات ٹھیک ہے۔ اور میں قیصر بھائی کا مشکور بھی ہوں کہ انھوں نے ایک ایسی بات کی طرف توجہ دلائی جسمیں میں بھی غلطی کرجاتا تھا۔ ان شاء اللہ آئندہ خیال رکھوں گا۔ اور امید ہے کہ سابقہ جو غلطیاں ہوئی ہیں اللہ اُنھیں انما الاعمال بالنیات کے تحت معاف فرمائے گا۔ لیکن انسان کو علم آجانے کے بعد اپنی اصلاح کرلینی چاہیے۔ اور اسی خوبی ہی کی وجہ سے تو وہ انسان ہے۔ والسلام

Last edited:

bons

Minister (2k+ posts)
Likhne main jaisa bhi ho tajweed rules ke mutabiq parha aik tareekay se hi jaye ga.

Noon sakin jab bhi letter sheen se pehle aye ga to ikhfa ho ga. Means keh Noon ko clear nahi parhen gay aur is ko lamba karen gay.

Parhne main In sha Allah hi ho ga.
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
میں نے ایک بات تو بہت شدت سے محسوس کی ہے کہ اگر کسی کے پاس دلیل ہو تو وہ انتہائی آ علی الفاظ استعمال کرتا ہے ۔ لیکن جب دلیل نہ ہو تو وہی شخص گالی گلوچ پر اتر آتا ہے
سمجھے؟ کہ پھر سمجھاؤں ؟
 
BeingHuman

Politcal Worker (100+ posts)
Sorry bhaiyo, mujh se ghalati ho gae hai, mein kisi Aalim se khud pooch loon ga. Her giz ye matlab nahi tha k kisi ki tazleel karon, bas mujhe samajh nahi aa raha tha. Agar koi bhai chahay to thread delete ker de, kion k mujhe nahi pata k kaise kertay hain. Aur Qaiser sahab se mein mazrat ker laita hon.
 
خوش رہو میرے بھائی۔

آپ کی تھریڈ میں کئی اعلٰی معیار موجود ہیں جو دوسروں کیلیے مثال ہیں۔ اسلئے یہ تھریڈ ہرگز ڈیلیٹ نہیں ہونا چاہیے۔ بہرحال اللہ آپ کو خوش رکھے۔۔۔ آمین