Altaf Lutfi
Chief Minister (5k+ posts)
ایم کیو ایم کی اکانومی کافی مضبوط ھے۔۔۔۔ زمانہ بیت گیا جب گروُ جی نے مہاجروں کو وی سی آر بیچ کر بندوق خریدنے کا حکم دیا تھا ۔۔۔ لیکن تربیت کے لیے انڈیا گۓ فوجیوں کی گرفتاری سے وہ منصوبہ فیل ھوا ۔۔ پھر صلاح ٹہری کہ بندوق بیچ ٹی ٹی پستول خریدو اور رینجرز کی بجاۓ اپنے ھی بھاۂی بندوں کو نشانے پر رکھ لو ۔۔ وہ دن اور آج کا دن، ایم کیو ایم نے پیچھے مُڑ کر نھیں دیکھا ۔۔ خواتین کے پرسوں سے آغاز کرنے والے جنگجو ایسے ماھر نکلے کہ پہلے سندھ فتح کیا اور پھر پورا پاکستان ڈھیر ھوا ۔۔ آج ایم کیو ایم کراچی کو گھول کر پی چکی ھے، ۔۔ پاکستان کو دھمکانے کی پوزیشن میں ھے۔۔ عالمی لیول پر گُرو جی نے برطانیہ کا گلا دبوچ رکھا ھے، ٹارگٹ کلرز کے اڈے دوبۂی ، ملاۂیشیا اور جنوبی افریقہ سے چلاۓ جا رھے ھیں ۔۔ ایم کیو ایم کی اس حیرت انگیز ترقی کے باوجود اس کا سر عاجزی سے جھکا رھتا ھے اور اسی پرانی سادہ دلی سے آج بھی بندے مارتی جا رھی ھے، جیسے بندے مارنے سے آغاز کیا تھا
جۓ مہاجر !!
جۓ مہاجر !!