اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ کو2 کھلاڑی دے کر نسیم شاہ کو حاصل کرلیا

11pslslrtradnaeemshahs.png

اسلام آباد یونائیٹڈٖ کے ابرار احمد اور وسیم جونیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو چکے ہیں: رپورٹ

پاکستان سپرلیگ کے 9 ویں ایڈیشن کے لیے 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی جائے گی جس کے لیے پک آرڈر کو رواں ماہ حتمی شکل دی گئی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ میں پہلا کھلاڑی منتخب کرنا ہے۔ پی ایس ایل میں مقامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل 10 نومبر کو مکمل جبکہ غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 25 اکتوبر سے شروع ہوئی تھی جس میں متعدد کھلاڑیوں کی طرف سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بجائے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلیں گئے جن کی دونوں ٹیموں کے مابین ٹریڈ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ پی ایس ایل کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈٖ کے ابرار احمد اور وسیم جونیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1730890921255068133
قومی فاسٹ بائولر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: اگلی منزل اسلام آباد!


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے رائونڈ کی پلاٹینم پک بھی مل گئی ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تیسرے رائونڈ کی پلاٹینم پک دی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کیلئے کھلاڑیوں کا ڈرافت بروز بدھ 13 دسمبر کو ہو گا جس کی تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں ہو گا۔ پی سی بی کی طرف سے فی الحال اس تقریب کی ممکنہ تاریخ 8 فروری سے 24 مارچ دی گئی ہے۔