بڑے بھارتی اداکاروں کو عوام کی صحت داؤ پر لگانے پر عدالتی نوٹس جاری

2shahrukshjdjhdbjhdh.png

بھارت میں شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کے خلاف عوام کی صحت داؤ پر لگانے کا الزام عائد کرکے مقدمات قائم کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی الہ آباد ہائی کورٹ میں موتی لال یادیو نامی ایک وکیل نے درخواست دائر کی جس میں مشہور شخصیات بشمول شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو نامزد کیا گیا تھا، درخواست گزار نے ان شخصیات کے اشتہارات، یا ایسی اشیاء و مصنوعات کی تشہیری مہم میں شرکت پر سوالات اٹھائے جو عوام کی صحت کیلئے بڑے پیمانے پر نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔


عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ حکومتی اداروں کو نوٹسز جاری کیےاور اگست 2023 میں ستمبر 2022 کے عدالتی حکم کی تعمیل نا ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست بھی کی گئی، توہین عدالت کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی سالیسٹر جنرل ایس بی پانڈے نے عدالت کو بتایا کہ سی سی پی اے نے بالی ووڈ سپرسٹارز کو کو گٹکااور تمباکو کمپنیوں کی تشہیر کرنے پر نوٹسز بھیجے ہیں۔

ڈپٹی سالیسٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کی جانب سے معاہدہ منسوخ کیے جانے کے باوجود اشتہارات چلانے پر امیتابھ بچن کی جانب سے کمپنی کو قانونی نوٹس بھی بھیجا گیا تھا۔