سرفراز احمد نے نئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

sarifh1i1h231.jpg


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے بطور نگراں وزیراعلی پنجاب بہت اچھا کام کیا، امید ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ میں بھی اچھا کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر سرفراز احمد نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کو نیا چیئرمین پی سی بی بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ سے بہت ساری توقعات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصل فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے کیونکہ اس میں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے، ٹیم مینجمنٹ بہتر سمجھتی ہے، میرے خیال میں اس حوالے سے تیاری کرنی چاہیے، قومی کپتان کو بھرپور سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی تقریب میں میڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکی تھی، پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے، کوشش کریں گے اس سیزن میں اچھا پرفارم کریں، لیگ کےد وران فاسٹ باؤلر سہیل خان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان چھوڑنے اور برطانیہ منتقل ہونے سے متعلق ایک صحافی کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ میں ہر سال برطانیہ جاتا ہوں، جتنی کرکٹ باقی ہے کھیلوں گا،برطانیہ منتقل ہونے کی بات درست نہیں ہے۔
 

ts_rana

Minister (2k+ posts)
یہی ایک بہترین طریقہ ہے ٹیم میں واپس آنے کا۔ حارث روؤف کی بھی یہی کارکردگی ہے اور بھی بہت سارے کھلاڑی اسی لائن کے ذریعےآگے آئیں گے۔
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
مسڑ سرفراز جو عزت عوام نے تمھیں دی اس کو اس تھرڈ کلاس شخص کی تعریفیں کر کے خراب مت کرو تمھاری کرکٹ ختم ہو گئی ہے کراچی کارڈ استعمال کر کے کوئی بندہ ہمیشہ ٹیم میں نہیں رہ سکتا ٹیم میں رہنے کے لیئے پرفارم کرنا پڑتا ہے اور آپ کو بہت مواقع دیئے گئے اب میرا خیال ہےکہ تمھیں ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیئے محسن نقوی کے پنجاب کے آئی جی کئساتھ ملکر خاص طور پر خواتین پر ہونے والے مظالم قوم کبھی بھی نہیں بھول سکتی
 
Last edited:

mohsinzaheer

Councller (250+ posts)
ناسا کاو¿نٹی نیویارک میں T20کرکٹ ٹورنامنٹ کےلئے سٹیڈیم کی تعمیر شروع