حکومتی کمیٹیوں میں شامل نا کیے جانے پر ن لیگ کے سینئر رہنما ناراض

hakam11h11.jpg


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حکومتی کمیٹیوں میں شامل نا کیےجانے پر پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے انتظامی امور کیلئے ضلعی سطح پر کورڈینیشن کمیٹیو ں کے قیام کے نوٹیفکیشن کے بعد مسلم لیگ ن کے سینئر اور الیکشن میں ہارے ہوئے رہنماؤں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے کیونکہ ان کمیٹیوں میں الیکشن ہارے ہوئے رہنماؤں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1780873424513966155
ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے رانا ثناء اللہ ہوں یا لاہور سے خواجہ سعد رفیق، شیخوپورہ سے جاوید لطیف ہوں یا گجرانوالہ سے خرم دستگیر، پارٹی کی سینئر رہنماؤں کو ضلعی کورڈینیشن کمیٹیوں میں شامل نہیں کیا گیا۔

دوسری جاب گجرات سمیت کچھ اضلاع ایسے ہیں جہاں سے ن لیگ کے ہارے ہوئے رہنماؤں کو کمیٹیوں میں شامل کرلیا گیا ہے، اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کچھ اہم ن لیگی رہنماؤں کو ہدف بنایا گیا ہے اور انہیں جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے۔

ن لیگ کے ایک اہم رہنما نے اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے سرکاری افسران کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ انہوں نے ان رہنماؤں کے کام نہیں کرنے۔