رائے

پرویز خٹک کی "پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز" ویسی ہی ہے جیسے یوٹیوب کا کلون۔۔ کسی سافٹ وئیر ڈویلپر کے ہاتھ یوٹیوب کا کلون لگ جائے جس میں ہر چیز اور فیچرز یوٹیوب والے ہوں اور ڈویلپر سمجھے کہ وہ ابھی ایک ڈومین اور ہوسٹنگ خریدے گا۔ یوٹیوب کلون اس پر اپلوڈ کرے گا اور یوٹیوب کے مقابلے کی ویب سائٹ بناکر یوٹیوب جتنی کمائی کرے گا۔ یوٹیوب ، فیس بک، ٹوئٹر کے کلون آن لائن عام دستیاب ہیں، جسے کوئی بھی ڈاؤن لوڈ کرکے ان جیسی ویب سائٹ بناسکتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ سائٹ تو بنالے گا لیکن ان جیسی...
سائفر کو ایک بار پھر زندہ کردیا گیا۔۔ وہ سائفر جس کانام عمران خان نے لینا چھوڑدیا تھا، اسے ایک بار پھر زندہ کردیا گیا تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان اپنے جلسوں میں سائفر کا تذکرہ کرتے رہے،یہی سائفر تھا جو عمران خان کی مقبولیت کی بنیاد بنا، امپورٹڈ حکومت نامنظور نعرے کی بنیاد بنا۔۔ عمران خان نے کچھ ماہ تک تو سائفر کا خوب تذکرہ کیا لیکن پھر اچانک سائفر کا ذکر ہی بند کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستانیوں کی یادداشت بہت کمزور ہے، پاکستانی بھول رہے تھے کہ کوئی امریکہ سے سائفر بھی آیا تھا جو عمران...
شہبازشریف فیملی کے منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی سکینڈل کے تین اہم کردار اب اس دنیا میں نہیں رہے، ان میں ایک اہم کردار ارشد شریف تھے جنہوں نے اپنے پروگرامز کے ذریعے اس سکینڈل کے بارے میں ڈاکومنٹس اور ثبوتوں کیساتھ بتایا ، دوسرا کردار ڈاکٹر رضوان تھے جنہوں نے اس کیس کی تحقیقات کیں ۔ تیسرا کردارمقصود چپڑاسی تھے جس کے جعلی اکاؤنٹس میں سب سے زیادہ 4 ارب کی رقم ٹرانسفر ہوئی اور پھر یہ رقم ادھر ادھر کی گئی۔ اس کیس کی تحقیقات مکمل ہوگئی تھی، شہبازشریف پر فردجرم عائد ہونا تھی لیکن ہر بار شہبازشریف...
17جون 2014پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب پاکستان کے بڑے شہر لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پیش آیا۔ اس المناک سانحہ کو آج 9سال مکمل ہوچکے ہیں۔ 17جون 2014کا دن وہ سیاہ دن تھا جب حکومت وقت کی ہدایت پر پولیس تحریکِ منہاج القران اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے سامنے رکھی گئی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے پہنچی تھی، جو ان کے مطابق تجاوزات کی مد میں آتی تھیں۔ پولیس کے مطابق تنظیم کے کارکنان کی طرف سے پولیس کو مزاہمت کا سامنا کرنا پڑا اور یہی جھڑپوں کی وجہ بنی۔اس وقت تک پولیس کی طرف سے...
فواد چوہدری اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے تحریک انصاف تو چھوڑدی لیکن پھر بھی پریشان ہیں کیونکہ تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد وہ ن لیگ میں جا نہیں سکتے، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں ووٹ بنک نہیں، جہانگیرترین گروپ کا ذاتی ووٹ بنک نہیں جبکہ عمران خان کا ہر حلقے میں مضبوط ووٹ بنک ہے۔ شاہ زیب خانزادہ کے مطابق فوادچوہدری چاہتے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے قریب بھی رہیں اور عمران خان اور اُن کے بیانیئے سے دور بھی رہیں مگر عمران خان کے نام پر پڑنے والا ووٹ انہیں ملتا رہے۔ اسکے لئے فوادچوہدری شاہ محمودقریشی سے...
فیصل واوڈا کے اس بیان پر نظررکھیں کہ "عمران خان ٹکٹ دینے کیلئے کھڑے ہوں گے لیکن کوئی ٹکٹ لینے والا نہیں ہوگا اور یہ دن آ گئے ہیں"۔ فیصل واڈا کا یہ بیان نہیں ہے بلکہ جن حلقوں میں اسکا اٹھنا بیٹھنا ہے انکی پلاننگ ہے۔ تحریک انصاف کے تمام ارکان کو توڑنے کا پہلا مرحلہ تو کچھ ہی روز میں مکمل ہوجائے گا، تحریک انصاف سے الیککٹیبلز ، مضبوط امیدوار اور کاروباری شخصیات کو توڑ لیا جائے گا، جس کے بعد یچھے یا تو صرف کارکن بچیں گے یا چند پی ٹی آئی کی پرانی شخصیات جو ابھی تک جھکی نہیں ہیں۔ آپ نے نوٹس کیا...
ن لیگ اور پی ڈی ایم کو دشمنوں کی ضرورت نہیں، یہ اپنے لئے کافی ہیں، شاید اسی لئے عمران خان پرسکون ہے اور انکے خلاف کوئی سخت بیان نہیں دیتا جبکہ ن لیگ اور پی ڈی ایم ذاتی حملوں پر اتر آئی ہے اور دھڑا دھڑ کیسز بنوارہی ہے۔ رجیم چینج آپریشن کے بعد سے اب تک شہبازحکومت نے جو کیا اسکا انہیں فائدہ نہیں ملا الٹانقصان ہی ہوا۔ توشہ خانہ، توہین مذہب، توہین عدالت، دہشتگردی کے مقدمات، بشریٰ بی بی، فرح گوگی، ممنوعہ فنڈنگ اور نہ جانے کتنے مقدمات میں عمران خان کو پھنسایا، آئے روز کسی نہ کسی کو لانچ کیا، آڈیوز...
تم نے دیکھے ہیں جمہور کے قافلے ان کے ہاتھوں میں پرچم بغاوت کے ہے چہرے پر جمی لکیریں خون کی کہہ رہے ہیں یہ منظر قیامت کے ہیں آج شاعر پر بھی قرص مٹی کا ہے اب قلم میں لہو ہے ، سیاہی نہیں خوں اترا تمہارا تو ثابت ہوا پیشہ ور قاتلوں تم سپاہی نہیں اب سبھی بے ضمیروں کے سرچا ہیے اب فقط مسئلہ تاج شاہی نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ امراء شہر نے اس بندے کو خریدنے کیلئے اس کے آگے دولت کے ڈھیر لگا دیئے. وه بکا نہیں وہ ہلا نہیں. آج کا لکھا جانے والا کالم اس بہادر سپوت کیلئے جو شہادت...
معاشی جیک رسل تحریر: عبدالحنان راجہ سہمے لوگ اور افسردہ چہرے، تلاش رزق میں مارے پھرتے عوام اور گھٹن زدہ سا ماحول، بازاروں کے سنسان چوراہے اور چائے خانوں کی ویرانیاں ، آنکھوں کی ادسیاں، ماحول تو لاک ڈاون والا مگر اب کی بار معاشی. عوامی مقامات پر پٹرولیم کی قیمتوں کا رونا ہے تو بڑے شاپنگ مالز میں ڈالر کی بلند پرواز کے تذکرے، اہل وطن پر یہ آزمائش مفت میں تو آئی نہیں، ہجوم بے کساں بھی اس کا ذمہ دار ہے. کہ انہوں نے ہی تو عشروں جنہیں اپنے خون جگر اور ملکی دولت سے پالا وہ اب...
راشد احمد زمانہ طالب علمی میں ایک فلم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا جس میں ایک ہیرو پولیس افسر ہوتا ہے، شروع شروع میں وہ کبھی کسی قحبہ خانے، کسی شراب خانے، کسی گلی کے چور یا معمولی سے غنڈے کو پکڑتا پھر اسکی ہمت بڑھنے لگی اور اس نے بڑے بڑے سمگلرز ، مجرموں پر ہاتھ ڈالنا شروع کردیا۔ اس کے پاس ایک لڑکی کا کیس آیا جس میں ایک نیتا کے بیٹے کا کیس آیا،اس نے نیتا کے بیٹے کو پکڑ کر اندر ڈال دیا، بڑے بڑے لوگوں کی سفارشیں ہوئیں لیکن وہ پولیس افسر ٹس سے مس نہ ہوا، بعد میں نیتا نے لڑکی کے ماں باپ پر دباؤ ڈال...
حکومت عمران خان کوکیوں نااہل کروانےپرتلی ہوئی ہے؟ کیا اس کا مقصدعمران خان سے بارگیننگ ہے؟ اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں ایک ریفرنس جمع کرایا ہےجس کے مطابق عمران خان نےتوشہ خانہ کے تحائف اپنےالیکشن گوشواروں میں ظاہر نہیں کئے اور نہ ہی بیچے گئےان تحائف کی رقوم اپنے گوشواروں میں ظاہر کی گئی ہیں لہٰذا عمران خان کو تاحیات نااہل کیا جائے۔ سوال یہ ہےکہ کیا عمران خان کو اس بنیاد پر نااہل کیا جاسکتا ہے؟ تو تاثر یہ ہے کہ جو چیف الیکشن کمشنر کا تحریک انصاف کے ساتھ رویہ ہے، عمران خان کونااہل...
ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف پر س فارن فنڈڈ جماعت ہونےکا ٹیگ ختم ہوگیا ، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہ تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ہوئی ہے اور عمران خان کا ڈیکلئیر یشن غلط تھا لیکن سوال یہ ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس سے پی ڈی ایم اور ن لیگ کو کیا ملا؟ اکثر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کا مقصد پی ڈی ایم کو بیانیہ بنانے کا موقع دینا تھا کہ دیکھیں تحریک انصاف فارن فنڈڈ جماعت ہے، وہ اسرائیل، بھارت سے فنڈنگ لیتی ہے۔بعض کا...
گزشتہ روز ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوا، یہ ضمنی الیکشن تحریک انصاف اور تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے درمیان تھا جن میں سب سے زیادہ ارکان جہانگیرترین گروپ اور علیم خان گروپ کے تھے۔اس ضمنی الیکشن میں علیم خان اور جہانگیرترین کے تمام قریبی ساتھی ہارگئے۔ جہانگیر ترین ا ورعلیم خان کا المیہ یہ تھا کہ وہ خود کو کنگ میکر مان بیٹھے تھے حالانکہ علیم خان ہر بار شکست کھاجاتے تھے، 2002 اور 2008 کا الیکشن ق لیگ کی طرف سے لڑا تو شکست کھابیٹھے، 2015 کا ضمنی الیکشن لڑا تو ایازصادق کے ہاتھوں شکست کھابیٹھے، پھر...
وزیرِاعظم شہباز شریف نے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔یہ ٹیکس سیمنٹ، چینی، تیل و گیس، کھاد، ایل این جی ٹرمینل، ٹیکسٹائل، بینکنگ، آٹوموبائل، سگریٹ، اسٹیل، کیمیکل، بیوریجز پر لگایا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کے مطابق یہ ٹیکس غریب ختم کرنے کیلئے لگایا گیا ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس ٹیکس سے غربت کیسے ختم ہوگی اور یہ پیسہ کیسے خرچ ہوگا؟ اس اعلان کے ہونے کی دیر تھی کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج یکایک دھڑام سے نیچے آگری اور 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔...
ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر بریکنگ نیوز دینے والے او ٹاک شوز کرنیوالے میڈیا گروپس کی مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر خاموشی گزشتہ روز مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ کسی سے ان کی بات نہ ماننے پر وزیراعظم سے شکایت کی دھمکی دے رہی ہیں۔ مریم نواز کی اس آڈیو لیک میں کسی شخصیت سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ میں میڈیا کو مینج کررہی ہوں، میرے ہاتھ کیوں باندھ کر رکھتے ہیں؟ میں آپ کے اوپر ڈیپنڈ کرتی ہوں، میں نہیں جانتی ابھی...
ادیب یوسفزے پی ٹی آئی کا آزادی مارچ اسلام آباد کی جانب گامزن تھا. ملک بھر میں پولیس نے مارچ کے شرکاء کے خلاف کریک ڈاؤن کر رکھا تھا. ملک میں انتشار کا ماحول تھا. شرکاء پر لاٹھی چارج کیا جا رہا تھا اور بچوں عورتوں سمیت تمام شرکاء پر آنسو گیس کے ایکسپائرڈ شیلز برسائے جا رہے تھے۔ اسلام آباد میں رانا ثنا ء اللہ کے احکامات پر لوگوں پر حکومت نے اپنی مرضی کے مطابق تشدد کیا اور ماحول کو اِس حد تک آلودہ کیا کہ آخر میں فوج کو طلب کرنا پڑا۔ حکومت تو ہر صورت میں اپنی فاشزم کا مظاہرہ کر رہی تھی...
ادیب یوسفزے شوکت خانم میموریل ہسپتال اینڈ کینسر ریسرچ سنٹر لاہور ایک عظیم ماں اور عظیم بیٹے کی محبت کی داستان ہے. ایک ماں نے جاتے جاتے اپنے بیٹے کو قوم کی خدمت پر لگا دیا اور وہ بیٹا آج بھی اپنی قوم کے لئے دنیا بھر سے عطیات وصول کر رہا ہے تاکہ اُس کی قوم کو باہر ملکوں میں مریضوں کے ساتھ در در کی ٹھوکریں نہ کھانا پڑے۔ یہ عظیم ماں شوکت خانم اور عظیم بیٹا عمران خان ہے۔ جب عمران خان کی والدہ کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئیں تو اُن کو احساس ہوا کہ اگر عمران خان جیسا امیر شخص اس ملک میں اپنی...
کچھ ماہ پہلے سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہوا وہ سارے پاکستان نے دیکھا، تحریک انصاف کے کئی منحرف اراکین سندھ ہاؤس سے برآمد ہوئے۔ یہ منظر انتہائی شرمناک تھا لیکن عمران خان مخالف اینکرز اور صحافی اسے زرداری کا سیاسی کمال اور اس وقت کی اپوزیشن کی بڑی کامیابی قرار دیتے رہے۔ یہ صحافی ان کا دفاع کرنیکی کوشش کرتے رہے، انہیں ٹی وی چینلز پر بلاتے رہے، حامد میر نے تو انکی نماز پڑھنے کی ویڈیودکھاکر انہیں نیک اور پارسا ثابت کرنیکی بھی کوشش کی۔ ان منحرف اراکین کی آؤ بھگت خوب جاری ہے، یہ تو پتہ نہیں کہ انہوں...
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا مجھے بھی اچھا نہیں لگا، میرا خیال تھا کہ کسی حکومت کو بھی اس طرح لوٹے بناکر اور مینڈیٹ پرحملہ کرکے گھر بھیجنا ٹھیک نہیں ہے، کسی کو گھر بھیجنے کا طریقہ یہی ہے کہ نئے الیکشن کرالئے جائیں۔ ان سب کے باوجود میری خوش فہمیاں تھیں جب پتہ چلا کہ تحریک عدم اعتماد کے پیچھے امریکہ ہے اور اگر نئی حکومت آگئی تو امریکہ پاکستان کی بھرپور مدد کرے گا ااور پاکستان پر ڈالرز کی بارش کرکے پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردے گا۔ میرا خیال تھا کہ امریکہ پاکستان کو اربوں...
ویڈیو کارڈ رب کے عذاب کو دعوت! مذہب کارڈ کے بعد اب باضابطہ طور پر ویڈیو کارڈ کا چرچا ہے اور اس کے لئے ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے کہ عمران خان کی کچھ مبینہ نامناسب ویڈیوز آ رہی ہیں۔ اس کا پس منظر جان لیجئے سوشل میڈیا کے اس دور میں کسی بات پہ مٹی ڈالنا ممکن نہیں رہا تمام حوالے اور ثبوت موجود ہوتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل جب ایک جج صاحب کی ویڈیو ریلیز ہوئی تو محترمہ مریم نواز صاحبہ کے حوالے سے یہ بیان آیا کہ ان کے پاس اور بہت سی ویڈیوز ہیں۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا تو ان نے اس امر کی تصدیق...