رائے

سلمان شبیر سیاسی محاذ پر اس وقت صرف اور صرف ایک موضوع اہم ہے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ اور اس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والا سیاسی بھونچال، جس سے پاکستان کی سیاست یکسر بدل گئی ہے۔ قوم نے اس واقعے کو اپنی آنکھوں کے سامنے ایک تیز رفتار فکشن تھرلر کی طرح دیکھا، اتنے سارے واقعات شاید ہی پہلے کبھی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں دیکھنے کو ملے ہوں۔ ایک وزیر اعظم کو عدم اعتماد کے ووٹ سے ہٹا نا، ملک کے جمہوری طور پر منتخب رہنما کی معزولی میں غیر ملکی مداخلت کے دستاویزی ثبوت، رات کے اندھیرے...
عامر عثمان عادل جانے کیا سوچ کر وزیر اعظم کو ان کے قانونی مشیروں نے آئین کے آرٹیکل 5 کا سہارا لے کر تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کا مشورہ دیا۔ اب سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں وزیر اعظم کے ہاتھ پاوں باندھ کر دوبارہ عدم اعتماد کے سامنے پھینک دیا ہے۔ اور شاید ہی ایسی کوئی نظیر دنیا بھر کے دساتیر کی تاریخ سے پیش کی جا سکے کہ عدلیہ یہ حکم بھی جاری کر دے کہ مقننہ فلاں تاریخ کو اجلاس بلوائے۔ دیکھنا یہ ہے ان کے پاس ممکنہ طور پر کیا آپشنز موجود ہیں 1۔ اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر اپوزیشن...
آج پریس کانفرنس میں مطیع اللہ جان نے خالد مگسی سے سوال کیا کہ چار سال پہلے نواز شریف کی حکومت کس کے کہنے پر گرائی تھی کیا آپ کو افسوس ہے؟ اس پر خالد مگسی نے جواب دیا کہ سنجیدہ سوال کیا کرو،فوج کا نام کیوں نہیں لیتے کیوں ڈر ڈر کے کہہ رہے ہو؟ خالد مگسی کا مزید کہنا تھا کہ کیا انڈیا کی فوج کے کہنے پر حکومت گرائی تھی؟ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے فوج کے کہنے پر بلوچستان کی حکومت گرائی۔ اس جواب نے کئی سوالوں کو جنم دیدیا، اس وقت ن لیگ یہ دعویٰ کررہی تھی کہ ہماری حکومت گرانے کے پیچھے...
تحریر:عامر عثمان عادل بابا کیا کرتے ہیں؟ ماما کے پاؤں باتے ہیں ، چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک معصوم سی بچی کی گفتگو سنی کسی ویب چینل کی خاتون اینکر جس سے ہم کلام تھیں سوال تھا آپ کے بابا کیا کرتے ہیں ،ننھی پری نے توتلی زبان میں بتایا ،ماما کے پاوں باتے ہیں ( دباتے ) بس پھر خاتون اینکر کا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا۔ اسی طرح ایک سوال کے جواب میں بچی پھوپھو کی برائیاں کرنے لگی پھر سیاسی سوال شروع ہو گئے، عمران خان نواز شریف مہنگا تیل یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو ملک کے صف اول کے اینکر یاسر شامی...
جب سے تحریک عدم اعتماد آئی ہے، ق لیگ کی حد سے زیادہ بلیک میلنگ بڑھ گئی ہے۔ ق لیگ والے کبھی حکومتی لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں تو کبھی اپوزیشن کے رہنماؤں سے اور ایک بہتر موقع کی تلاش میں ہیں۔ اس وقت مسلم لیگ ق کی 5 سیٹیں ہیں اور انکے پاس وفاق میں وزارتیں، صوبائی اسمبلی میں اسپیکرشپ، دو صوبائی وزراء بھی انکے ہیں۔ 4اضلاع میں بیوروکریسی اور پولیس افسران انکی مرضی سے لگتے ہیں، ترقیاتی فنڈز بھی انہیں دھڑادھڑ ملے ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کی 5 سیٹیں بھی تحریک انصاف کی مرہون منت ہیں، الیکشن 2018...
فرض کریں اپوزیشن نے ق لیگ اور ایم کیوایم کی مدد سے 172 ارکان پورے کرلئے اور تحریک عدم اعتماد کامیاب کرکے عمران خان کی حکومت کو گرادیا تو اسکے بعد کیا ہوگا؟ کس کے لئے زیادہ مشکلات ہوں گی؟ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو اسکے بعد کا منظر نامہ تحریک اصاف کی بجائے ان لوگوں کو کیلئے پیجیدہ ہوجائے گا جو عمران خان کے خلاف متحد تھے اور تحریک عدم اعتماد میں ایک دوسرے کے ساتھ تھے۔ ن لیگ چاہتی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو انتخابات ہوجائیں جبکہ پیپلزپارٹی اور ق لیگ مدت مکمل ہونے میں زیادہ...
افتخار درانی مغربی قوتوں کیجانب سے ابلاغیات کے مختلف طریقوں کے استعمال پر بہت کچھ تحریر کیا جا چکا ہے جو قوموں پر اپنا تسلط جمانے کیلئے میڈیا کو ہمیشہ ایک سیاسی آلے کے طور پر برتتی آئی ہیں۔ اہل عالم نے سرد جنگ کے دنوں میں اس کا مشاہدہ کیا جب میڈیا کی مدد سے ایک خطرناک اور فساد انگیز مشرقی اشتراکی قوت روس کے مقابلے میں امریکہ کی بطور ایک زیرک اور محب وطن قوت کے طور پر قومی شناخت کی ازسرِ نو داغ بیل ڈالی گئی۔ عموماً صفِ اوّل کے ذرائع ابلاغ، مطلق العنان حکومتوں کے حامل چین اور شمالی کوریا کے...
ایس ایم مزاری میڈیا کیلئے ایڈیٹوریل اور کالم نویسی کرنے والے کی اپنی ذاتی رائے اور نقطۂ نظر ہوتا ہے۔ ذاتی رائے کا اظہار ہر فرد کا بنیادی حق ہے مگر رائے قائم کرتے ہوئے حقائق کو ملحوظِ خاطر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ تاہم، اگر آپ ایک اخبار میں ریزیڈنٹ ایڈیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جسکا دعویٰ ہے کہ اسکا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تو ایسے اخبار کے ملازمین کے کالم اور ایڈیٹوریل میں حقائق اور دانش کی کم از کم کچھ جھلک ہونا بہت ضروری ہے۔ مگر فہد حسین خود کو ان تمام معیارات سے مبرا...
مونس الٰہی نے اپوزیشن کو پیغام دیدیا اوروزیراعظم عمران خان کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرادی۔ن لیگ کے حامی صحافی اور لیگی رہنما ایک عرصے سے تحریک عدم اعتماد کے غبارے میں ہوا بھررہے تھے لیکن مونس الٰہی نے غبارے میں سُوئی چبھودی اور ساری ہوانکال دی یادرہے کہ مونس الٰہی کا شمار ق لیگ میں ہارڈلائنر کے طور پر ہوتا ہے جو مختلف مواقعوں پر عمران خان حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں، کبھی کورونا وبا پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے تھے، کبھی سرکاری ملازموں کے احتجاج پر تو کبھی مہنگائی، پٹرول سمیت چیزوں کی...
پب جی ایک آن لائن ملٹی پلیئر بیٹل گیم ہے جو آج کل کے نہ صرف نوجوانوں بلکہ بچوں میں بھی میں کافی مشہور ہے۔ اس گیم کے کھیلنے والے ماہانہ کروڑوں کی تعداد میں ہیں۔ لاہور میں قتل کا ایک اندوہناک واقعہ سامنے آنے کے بعد پنجاب پولیس نے اس گیم پرپابندی لگانے کیلئے وفاق سے سفارش کردی۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پب جی گیم کے عادی نوجوان اپنے ٹاسک مکمل کرنے کے لیے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہوجاتے ہیں، پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے پب جی گیم پر پابندی لگانا ضروری ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا...
گزشتہ روز ایکسپریس کے معروف صحافی جاوید چوہدری نے ایک کالم "نواز شریف واپس آ رہے ہیں"لکھا، اس کالم میں جاوید چوہدری نے نوازشریف کی وطن واپسی اور اقتدار دوبارہ ملنے کے حوالے سے کئی دعوے کئے۔ جاوید چوہدری کے اس کالم میں کئے گئے دعوؤں سے کئی سوالات اٹھ گئے، اپنے کالم میں جاوید چوہدری نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے نوازشریف کی بات نہ مانی، باعزت وطن واپسی یقینی نہ بنائی اور دوبارہ حکومت نہ دی تو پتہ نہیں ہوجائے۔ اپنے کالم میں جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف سے لندن میں...
خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی شکست پر وزراء اور رہنما مختلف جواز تراش رہے ہیں کوئی کہتا ہے کہ کارکردگی اتنی بری نہیں، کوئی مہنگائی کو ذمہ دار قرار دیتا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ ہمارے کارکن ہمارے امیدواروں کے مقابلے میں آزاد کھڑے ہوگئے تھے ، ایسا لگتا ہے کہ تحریک انصاف کے وزراء مہنگائی کو جواز بناکر اصل وجہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات میں مہنگائی اور بیڈگورننس کا فیکٹر ضرور ہے ، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، لوگ پریشان ہیں ۔ بیڈگورننس بھی ہے،...
کن ٹٹوں اور ہسٹری شیٹر کی اصطلاح پنجاب میں بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے، یہ ایسے لوگ ہیں جن کا کام غنڈہ گردی، بدمعاشی کرنا ہے، یہ اپنے علاقے میں بدنام ہوتے ہیں، کوئی انکے منہ نہیں لگتا، یہ آتے جاتے لوگوں کو چھیڑتے، ان سے چیزیں چھینتے، کسی کو بلاوجہ تھپڑمارینا، کسی ریڑھی سے پھل اٹھاکر کھانا ان کا معمول ہے۔ کوئی انکے منہ نہیں لگتا۔ انکی بدنامی کا یہ عالم ہے کہ انکے والدین اور بھائی کتنے ہی شریف اور نیک کیوں نہ ہوں، لوگ انکے بارے میں غلط رائے قائم کرتے ہیں، لوگ انکے ہاں رشتہ داری سے کتراتے...
تحریر طاہر نعیم ملک کل شب مجھے ہمارے ہونہار شاگرد اور دوست سہراب برکت جو ان دنوں معروف سوشل میڈیا سائٹ سیاست پی کے سے وابستہ ہیں کی ایک ویڈیو دیکھنے کا اتفاق ہوا۔اس ویڈیو کی جانب میری توجہ ہماری کولیگ بینش خان نے مبذول کروائی۔ یہ کہانی گردش حالات کے سامنے حوصلہ نہ ہارنے کی پرعزم داستان ھے ۔ مری سے تعلق رکھنے والی اس طالب علم کے والد نے ان کی والدہ کو طلاق دے دی اور ان کے نان نفقہ سے متعلق بھی کچھ نہ سوچا ۔ ان کی تین بیٹیاں ہیں اولاد اللہ تعالٰی کی نعمت ہے اگر اخراجات پورے نہیں کرسکتے ذمہ...