عالمی

فرانس نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کر نے سے انکار کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان کی جانب سے سامنے آیا جس کے مطابق فرانس افغانستان میں قائم ہونے والی طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا اور نہ ہی طالبان حکومت کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ طالبان جامع حکومت بنانے کا جو دعویٰ کررہے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہے، افغانستان سے فرانسیسی شہریوں کے انخلا کیلئے قطر...
افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد شہریوں کے ملک چھوڑ کر جانے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی اور افراتفری کی صورتحال کے دوران 200 افغان بچے بنا والدین اور سرپرستوں کے قطر ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ بین الاقومی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا، طالبان کے کنٹرول کے بعد اب تک لاکھوں کی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو افغانستان سے نکال کر دیگر ممالک میں منتقل کیا جاچکا ہے، جن ممالک میں افغان شہریوں کو منتقل کیا گیا ان میں متحدہ عرب امارات اور قطر...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن دوہزار تیس پر کام تیزی سے جاری ہے، سعودی عرب میں کئی تفریح مقامات پر مبنی پراجیکٹس پر کام کیا جارہاہے،جبکہ عوام کیلئے سینما گھروں کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے،چار سالوں کے دوران چوالیس سینما گھر کھولے جاچکے ہیں، سعودی وزارت اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔ سعودی وزارت اطلاعات و نشریات نے ٹوئٹر پر انفوگراف پیش کردیا ہے،جس میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ سینما گھر 2018 سے 2021 کے دوران اگست میں کھولے گئے، تفصیلات کے مطابق ہر سال...
افغانستان میں جہاں خواتین طالبان سے اپنے حقوق مانگ رہی ہیں، مظاہرے کررہی ہیں، وہیں باحجاب خواتین نےکابل میں طالبان کی حمایت کردی،دارالحکومت میں تین سو سے زائد خواتین طالبان کے حق میں میدان میں آگئیں،باحجاب خواتین نے شہید ربانی یونیورسٹی کے کلچرل ڈپارٹمنٹ میں لیکچر سنا، اور پھر یونیورسٹی سے مرکزی شاہراہ تک طالبان حکومت کے حق سڑکوں پر آگئیں۔ خواتین شرکا نے طالبان کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے،جن پر درج تھا کہ ہم برقع میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں،اسلام خواتین کی حفاظت اور حقوق کی...
سانحہ نائن الیون کے بیس سال مکمل ہوچکے ہیں، یہ ایسا اندوہناک واقعہ ہے جس نے دنیا کی تاریخ ہی بدل کررکھ دی،امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے بیس سال بعد سانحہ نائن الیون کی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری کر دیا ہے، مسودہ سولہ صفحات پر مشتمل ہے،امریکی صدر جوبائیڈن پر متاثرین کی جانب سے دباؤ تھا کہ وہ نائن الیون کی تحقیقات سامنے لائیں جس کے بعد بائیڈن نے کچھ روز قبل ہی تحقیقات ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا میڈیا کے مطابق ہائی جیکرز اور امریکا میں سعودی قونصل حکام کے تعلق پر...
پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہونے کا معاملہ، فرانس کا دوغلا پن بے نقاب پاکستان کو جس بنیاد پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا ہے اسی نوعیت کا فرانس کا جرم ثابت ہو گیا مگر فرانس پھر بھی پارسا بنتا رہا۔ سرکاری دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ فرانسیسی سیمنٹ کی بڑی کمپنی "لافارج" شام میں داعش کی مالی معاونت کرتی رہی ہے اور حکومت کو بھی اس دہشت گرد نواز سرگرمی کا علم تھا۔ ترکی کی "انادولو" ایجنسی کو ملنے والی دستاویزات سے یہ پتہ چلا ہے کہ لافارج سیمنٹ فرم نے فرانسیسی...
افغانستان میں طالبان کا کنٹرول ہے، امریکا کے مکمل انخلا کے بعد امریکی جہاز اب بھی کابل میں موجود ہیں، کبھی طالبان کی جانب سے بلیک ہاک اڑانے کی ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں تو کہیں طالبان امریکی فوج کا لباس پہنے گشت کررہے ہیں۔ اس بار تو کچھ الگ ہی ہوگیا، طالبان جنگجوؤں نے تفریح کیلئے امریکی جہاز کو ہی جھولا بنا ڈالا۔ افغان طالبان نے امریکی جنگی طیارے میں رسی باندھی اور اس پر بیٹھ کر جھولا جھولنے لگے، ایک ساتھی جھولا جھلاتا رہا دوسرا جھولتے جھولتے مزے کرتا رہا، پھر تیسرا ساتھ بھی شامل ہوگیا،...
بیلاروس نے روس میں ضم ہوکر یونین اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس حوالے ترجمان کریملن نے بیان جاری کردیا، ترجمان دمتری پیسکوف نے بیلا روس کے روس میں انضمام سے متعلق میڈیا کو بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ دونوں ممالک کا انضمام مشترکہ مفادات کی بنیاد پر ہوگا۔ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے واضح کیا تھا کہ دونوں ممالک کے انضمام کے لئے ایک انتہائی عملی اور حقیقت پسندانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے،یونین کے اہداف مقرر کردیئے گئے ہیں جو عملی طور پر دستخط کےلیے...
امریکی کمپنی نے 2024 سے سعودی عرب میں نئی طرز کی الیکٹرک کاریں تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی مشہور الیکٹرک کارساز کمپنی 'ٹیسلا موٹرز' کی مدمقابل برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی 'لوسڈ موٹرز' نے اعلان کیا ہے کہ 2024 سے سعودی عرب میں الیکٹرک کاریں تیار کرنا شروع کردیا جائے گا۔ کمپنی نے اس حوالے سے سعودی عرب میں اجازت نامہ حاصل کرنے کیلئے درخواست بھی جمع کروادی ہے، درخواست لوسڈ موٹرز کے سعودی عرب میں نائب سربراہ سعود العسکر کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔...
امریکہ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسین لگوانے کیلئے مزید سختیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد ماسک نہ پہننے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وائرس کی تازہ ترین لہر اور ڈیلٹا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلوں کا اعلان کردیا ہےجن کے مطابق سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین اور کاروباری حضرات کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امریکی صدر کے فیصلوں کے...
افغانستان کے صوبے قندھار کے انسپکٹر جنرل پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان کی حکومت آنے کے بعد جرائم میں 95 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس قندھار نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی ارشد شرف سے خصوصی گفتگو کی۔ دوران گفتگو آئی جی قندھار کا کہنا تھا کہ ہم نے میڈیا کے ذریعے ہیلپ لائن نمبرز کی تشہیر کی ہے جس پر فون کرکے شہری اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں، ہمارے انٹیلی جنس ادارے بھی مکمل طور پر فعال ہیں، صوبے میں تمام بڑے جرائم کا خاتمہ کرچکے ہیں، چند...
نائن الیون واقعے کے کل بیس سال مکمل ہوجائیں گے، اسی دن طالبان کے افغانستان میں عبوری حکومت کے عہدیدران حلف اٹھائیں گے،حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے طالبان کی جانب سے مختلف ممالک کو دعوت نامے دیئے جاچکے ہیں۔ امارت اسلامی افغانستان کے مطابق تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان ،چین، ترکی، مصر، قطر ، متحدہ عرب امارت، روس، ازبکستان کو دعوت نامے دیئے جاچکے ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق تقریب میں پاکستان، چین، ترکی، مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے شرکت کریں گے۔ گزشتہ روز روس نے بھی شرکت کا...
امریکی کمپنی فورڈ موٹر کا بھارت میں کاروبار نہ چل سکا، کمپنی نے امریکی کمپنی بھارت میں کار بنانے کے دونوں پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اگر کمپنی نے اپنا کام بند کردیا تو چار ہزار بھارتیوں کی بے روزگاری کا امکان ہے۔ کمپنی بند ہونے سے مالکان کو 2 ارب ڈالر یعنی تین کھرب چھتیس ارب روپے ڈوب جائیں گے،برطانوی میڈیا کے مطابق فورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ بھارت میں صارفین کی توجہ حاصل کرنے اور منافع کے حصول کی مسلسل کوشش میں ناکامی کے بعد کیا گیا ہے۔ کمپنی آئندہ سال کی دوسری سہہ ماہی تک ریاست...