غیر سیاسی

مشہورِ زمانہ امریکی ٹیلی ویژن سیریز “فرینڈز” میں “چاندلر بنگ” کا کردار ادا کرنے والے اداکار میتھیو پیری 54 برس کی عُمر میں چل بسے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اداکار میتھیو پیری گزشتہ روز لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے، تاہم اداکار کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا میتھیو پیری اپنی موت سے دو گھنٹے قبل ہی پیکل بال کھیل کر اپنے گھر واپس آئے تھے جس کے بعد اداکار نے اپنے اسسٹنٹ کو کسی کام کے سلسلے...
دونوں بھائیوں دامودر اور نرپت کے مابین کافی عرصے سے زمین کا تنازع چل رہا تھا: پولیس جائیداد کے تنازع پر بھائی کا خون سفید ہو گیا اور اپنے ہی بھائی کو ٹریکٹر تلے کچل کر مار ڈالا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع بھرت پور میں جائیداد کے تنازع پر ایک بھائی نے اپنے ہی بھائی کو ٹریکٹر کے نیچے کچل کر مار دیا۔ مقامی افراد معاملے میں مداخلت کرنے کے بجائے ہولناک واقعے کی ویڈیو بناتے رہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واقعے کے بعد راجستھان حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی...
پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والے ڈرامہ سیریل"صلاح الدین ایوبی" کا مختصر ٹیزر جاری کردیا ہے، ٹیزر میں صلاح الدین ایوبی کو مسجد اقصیٰ کی جانب دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 2021 پاکستان اور ترکیہ کے ڈرامہ پروڈکشن انڈسٹری کی جانب سے مشترکہ طور پر تاریخی ڈرامے "صلاح الدین ایوبی" کی پروڈکشن کا اعلان کیا گیا تھا، پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز کے مشترکہ پراجیکٹ کا مختصر ٹیزر تین سال بعد جاری کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا...
نوجوان اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے قومی کرکٹرز نے اپنے ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹس سے مجھے ان باکس میں پیغامات بھیجے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوان اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے مشہور ہونےکے بعد ساتھی اداکاروں کی جانب سے پیغامات موصول ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے ساتھی اداکاروں کے بجائے قومی کرکٹرز کے بہت پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات پڑھ کر مجھے حیرانگی ہوتی تھی کہ کیسے کوئی...
اے آروائی کی ڈرامہ سیریل مائی ری اپنے انجام کو پہنچی۔ اس ڈرامہ میں بچوں کی شادی جیسے موضوع کو اٹھایا گیا ہے۔ سیریل کے بارے میں سماجی حلقوں کی جانب سے مختلف آراء سامنے آرہی ہیں ناقدین کا اعتراض ہے کہ اس ڈرامہ میں طلاق کو گلوریفائی کیا گیا ہے، پہلے ہی معاشرے میں طلاقوں کی شرح بڑھے گی اور ایسے ڈرامے مزید معاشرتی بگاڑ پیدا کریں گے۔ صحافی کرن ناز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک خوبصورت ڈرامہ مائی ری کا بدترین اختتام کیا گیا۔طلاق کو گلوریفائے کیا گیا۔میسیج دیا گیا کہ ایک شادی شدہ لڑکی صرف اسی...
سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر مشہور اداکارہ کبریٰ خان کے خلاف شیئر کردہ مواد ہٹوانے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مشہور اداکارہ کبریٰ خان اور مہوش حیات کی جانب سے یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے اور نفرت آمیز مواد شیئر کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کیس کے حوالے سےرپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے عدالت کو...
گرفتار ملزم کیخلاف اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا: ذرائع سرکاری سکول کے پرنسپل کو دسویں جماعتیں کی طالبہ کو حراساں کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سعود آباد میں لڑکیوں کے ایک سرکاری سکول میں زیرتعلیم دسویں جماعت کی طالبہ کو سکول پرنسپل کی طرف سے حراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ طالبہ کے والد کی طرف سے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسر کو شکایت پر کوئی کارروائی نہ کیے جانے پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ لڑکیوں...
کیا کی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 6 اکتوبر سے ہو گا: لکی موٹرز کارپوریشن کیا موٹرز کارپوریشن کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں کیا موٹرز کارپوریشن کی گاڑیوں کی سمبلنگ کرنے والے ادارے لکی موٹر کارپوریشن کی طرف سے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر بڑھنے کے باعث مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ لکی موٹر کارپوریشن نے کیا کی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 1 سے لے کر 5 لاکھ روپے تک کی واضح کمی کا...
فیصل آباد کی کچہری میں خاتون کی فائرنگ سے وکیل اور کلرک زخمی ہو گئے,فیصل آباد پولیس کے مطابق وکیل کے گارڈ نے جوابی فائرنگ کر کے خاتون کو ہلاک کر دیا۔ فیصل آباد پولیس نے بتایا زخمی وکیل اور ساتھی کلرک کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے,پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لے لی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس کے محرکات کا پتہ چل سکے۔ خوشاب میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے خاتون پولیو ورکرز خمی ہوگئی,پولیس کے مطابق یہ...
ملزمان کے خلاف دفعہ 292 اور 506بی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے: ذرائع ڈان کی رپورٹ کے مطابق شادی ہال میں دلہن کے کپڑے تبدیل کرنے والے کمرے میں خفیہ کیمرے نصب کرنے پر منیجرواسسٹنٹ منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ساہیوال کے فریدٹائون تھانے کی پولیس نے ایک شادی ہال میں دلہن کے کپڑے تبدیل کرنے والے کمرے میں خفیہ کیمرے نصب کر کے مبینہ طور پر ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے الزام میں گرینڈ امپیریل میرج ہال کے منیجر واسسٹنٹ منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ساہیوال کے گائوں 6/94 کے...
نوابشاہ میں گیارہ بچوں کی والدہ نے 9 بچوں کےوالد سے پسند کی شادی کرلی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر نوابشاہ کے نواحی علاقے جھول میں ایک جوڑے نے پسند کی شادی کے بعد پولیس سے تحفظ کیلئے اپیل کی ہے،45 سالہ چیتن نے 43 سالہ رانی بھیل نے کورٹ میرج کی ہے، رانی بھیل کے پہلے سے11 بچے ہیں جبکہ چیتن کے پہلے شادی میں 9 بچے ہیں۔ شادی کے بعد میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےچیتن کا کہنا تھا کہ میں نے رانی کو اغوا نہیں کیا نا ہی زبردستی اٹھایا ہے،بلکہ ہم نے کورٹ میں شادی...
مکسڈ مارشل آرٹس(ایم ایم اے)کی ماہر اورپروفیشنل فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کرلیا ہے،انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی وجہ بھی بتادی۔ تفصیلات کے مطابق مشہور امریکی فائٹر اور 35 سالہ مارشل آرٹ ایتھلیٹ امبر لیبروک نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں اتنی بڑی تبدیلی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام نے میری زندگی پر بہت مثبت اثرات مرتب کیے۔ انسٹاگرام پر مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے امبر لیبروک کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد...
پنجاب پولیس نے گجرات میں نیکیاں فروخت کرنے والےسوداگر کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گجرات میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ، ذولفقار نامی ایک شخص نے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے مذہب کا نام استعمال کرکے اپنی آمدنی کیلئے ذریعہ ڈھونڈ نکالا۔ پولیس کے مطابق ذولفقار علی پیسوں کے بدلے میں نیکیاں فروخت کرتا تھا اور باقاعدہ نیکیوں کی رسید بھی بنا کر دیتا تھا۔ ذولفقار علی نے باقاعدہ طور پر اپنے ریٹ مقرر کیے ہوئے تھے جن کے مطابق ایک لاکھ نیکیوں کیلئے10...
فیصل آباد کے ایک گھر میں میاں بیوی کا 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، دودھ گرنے کی معمولی وجہ کی بنیاد پر بچی کو پیٹ کررکھ دیا، میاں گرفتار بیوی کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ پیپلزکالونی کی حدود میں واقع ایک گھر میں وزیر آباد کی رہائشی10 بچی6 ماہ سے بطور گھریلو ملازمہ نوکری کرتی تھی، 26 ستمبر کو پیپلز کالونی کے اہل علاقہ نےچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ہیلپ لائن پر فون کرکے اطلاع دی کہ ایک گھر میں نو سے دس سال کی بچی کو ملازمہ...
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا 5 سالہ ٹک ٹاکر ابوبکر ان دنوں سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے اس کی بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیوز کچھ ہی لمحوں میں وائرل ہوجاتی ہیں، ابوبکر کی ٹک ٹاک ویڈیوز کی خاصیت یہ ہے کہ وہ ویڈیوز میں لڑکی اور لڑکا بن کر ویڈیوز بناتے ہیں اور اپنے والد یا کسی اور کیساتھ بیٹھے نظرآتےہیں۔ زیادہ تر ابوبکر کی ویڈیوز طنزو مزاح اور سماجی برائیوں کی روک تھام سے متعلق ہوتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ ابوبکر کی اداکاری کو انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔والد کے مطابق بچے کی عمر 5 سال کے قریب ہے...
شائقین کرکٹ کی طرف سے ورلڈکپ2023ء کے خصوصی ترانے کو مایوس کن قرار دیا گیا تھا پاکستان کے معروف اداکار وگلوکار علی ظفر کی طرف سے آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ2023ء کے لیے نیا ترانہ بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شائقین کرکٹ کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل ترانے "دل جشن جشن بولے" پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ شائقین کرکٹ کے ورلڈکپ 2023ء کے لیے جاری کیے گئے ترانے پر شدید تنقید کے بعد گلوکار علی ظفر نے نیا ترانہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (...
کسی ایسی کہانی کا حصہ بننا چاہتی ہو جس میں دکھایا جائے کہ طلاق لینا غلط بات نہیں ہے: اداکارہ پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ نے خوشحال وخودمختار طلاق یافتہ خاتون کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اشنا شاہ خواتین کے حقوق اور سماجی مسائل پر اکثر بات کرتی رہتی ہیں، متعدد موقعوں پر و خواتین کے حقوق کے علاوہ اقلیتوں کے حقوق بارے بھی گفتگو کر چکی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اشنا شاہ نے اپنے بیان میں لکھا کہ میں کسی ڈرامے میں ایسی خاتون کا کردار ادا کرنا چاہوں گی جو طلاق کے بعد...
موجودہ کیس میں سگے باپ نے ہی اپنی حقیقی بیٹی کے جسم، روح اور شخصیت کو تباہ کر دیا: عدالتی فیصلہ حقیقی بیٹی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت باپ کو عدالت کی طرف سے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ ستوکتلہ میں مجرم کے خلاف 2019ء میں 14 سالہ حقیقی بیٹی سے زیادتی کے الزام پر مقدمہ نمبر 428/19 درج کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل پراسیکیوں کی طرف سے 11 گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کروائے جس کے بعد صنفی تشدد کی خصوصی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے کیس کا...
ابتدائی طور پر رپورٹ میں ظاہر ہوا ہے کہ لڑکی نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے: ذرائع تیسری دفعہ بیٹی پیدا ہونے پر ذہنی دبائو کی شکار 22 سالہ سدرہ نامی لڑکی کی مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق قصور کی رہائشی 22 سالہ سدرہ نامی لڑکی پچھلے 5 دنوں سے لاہور کے جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں زیرعلاج تھی۔ ذہنی دبائو کی شکار 22 سالہ لڑکی نے جنرل ہسپتال کی پہلی منزل پر واقع واش روم سے نیچے چھلانگ لگا دی جس پر وہ شدید زخمی ہو گئی۔ لڑکی کو زخمی ہونے کے بعد فوری طور پر ہسپتال...
آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کے ترانے کی ریلیز کے بعد کرکٹ شائقین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مشہور گلوکار علی ظفر سے ترانے کیلئے فرمائشیں شروع کردی ہیں جس پر علی ظفر نے ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانا ریلیز کردیا ہے جس میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے، مشہور بالی ووڈ ڈائریکٹر پریتم چکرورتی کی کمپوزیشن میں تیار کردہ اس ترانے کو ون ڈے ایکسپریس نامی ٹرین میں فلمایا گیا ہے اور اس میں...