غیر سیاسی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مسلح افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر تیس سالہ نوجوان کو قتل کردیا، جبکہ شہریوں نے موقع پر تین ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا,اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون ڈی قذافی چوک نزد برکت اسپتال کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دکاندار 30 سالہ شہروز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے ڈاکوؤں کو گھیر کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس پر انہیں زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔ اُدھر سرجانی ٹاؤن...
پاکستانی گلوکار عمر ندیم کا گانا کاپی کر کے ریکارڈ کروانے پر معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے معافی مانگ لی۔ سونو نگم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے عمر ندیم کا گانا چوری کرنے پر ان سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ: یہ گانا میں نے کمال راشد خان (کے آر کے) کے کہنے پر گایا جو دبئی میں میرے پڑوسی ہیں۔ میں ہر کسی کے لیے نہیں گاتا لیکن انہیں منع نہیں کر پایا ، اگر میں نے عمر ندیم کا گانا پہلے سنا ہوتا تو یہ گانا کبھی نہ گاتا۔ پاکستانی گلوکار عمر ندیم نے سونو نگم کی معافی کو قبول کرتے ہوئے...
بھارت میں شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کے خلاف عوام کی صحت داؤ پر لگانے کا الزام عائد کرکے مقدمات قائم کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی الہ آباد ہائی کورٹ میں موتی لال یادیو نامی ایک وکیل نے درخواست دائر کی جس میں مشہور شخصیات بشمول شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو نامزد کیا گیا تھا، درخواست گزار نے ان شخصیات کے اشتہارات، یا ایسی اشیاء و مصنوعات کی تشہیری مہم میں شرکت پر سوالات اٹھائے جو عوام کی صحت کیلئے بڑے پیمانے پر نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ عدالت نے درخواست پر...
مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنے ایک تازہ ترین فوٹوشوٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور اپنے مداحوں کی تنقید کی زد میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متعدد ڈراموں میں اپنی لاجواب اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے اپنے ایک تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر وویڈیوز شیئر کی جس میں وہ ایک مشہور برانڈ کا سیاہ مخمل کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں، جدید فیشن کے حساب سے ڈیزائن کیے گئے اس لباس کے حساب سے یمنیٰ کا میک اپ اور ہیر اسٹائل بھی ترتیب دیا گیا تھا۔ اپنی معصومیت اور...
یوٹیوبر معاذ صفدر اور کنول آفتاب نے فہد مصطفیٰ کے کانٹینٹ کے نام پر فیملی بیچنے سے متعلق بیان پر کرارا جواب دے دیا, اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ 'کانٹینٹ کے نام پر اپنی فیلمی بیچ رہے ہیں۔ فہد مصطفیٰ کے بیان پر یوٹیوبر معاذ صفدر نے کنول آفتاب کی پوڈ کاسٹ میں کہا میں نے بھی اداکار کا انٹرویو سنا لیکن کوئی ردعمل اس لیے نہیں دیا کیونکہ میں ایسا کرنا نہیں چاہتا تھا'۔ معاذ صفدر نے کہا کہ 'میں یہ سوچ رہا...
پاکستانی نوجوان نصراللّٰہ سے فیس بک پر دوستی اور پھر محبت کی خاطر بھارت سے پاکستان آنے والی اور فاطمہ کا نام اپنانے والی انجو 4 ماہ بعد واپس بھارت چلی گئی,انجو کا بھارت جانے سے قبل ریکارڈ کروایا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں انجو نے پاکستان میں گزارے ہوئے دنوں کو بہترین اور یہاں کے لوگوں کو مہمان نواز قرار دیا۔ بھارتی خاتون نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں میرا آخری دن ہے اور پاکستان کا اب تک کا سفر بہترین رہا ہے لیکن آج میں واپس جا...
لاہور میں ایک گھر کی مالکن نے مبینہ طور پر ملازمہ پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی ہے، پولیس نے گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں40 شبنم نامی گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم نعمان عرف نومی کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جس کے گھر میں شبم نوکری کرتی تھی۔ مقدمے کے متن کے مطابق شبنم گزشتہ 11 سالوں سے اس گھر میں بطور ملازمہ فرائض سرانجام دے رہی تھی، متاثرہ خاتون کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق...
مارننگ شو کی میزبانی چھوڑ کر پوگو چینل یا کارٹون نیٹ ورک جیسی کسی چیز کو شروع کر لیں: وقار ذکاء معروف اداکارہ ومارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی طرف سے جیو ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں دشمنی اور مخالف مہم چلانے کے الزامات پر وقار ذکاء نے ردعمل دے دیا۔ ندایاسر نے الزام لگایا تھا کہ وقار ذکاء نے انہیں پروگرام کی میزبانی سے ہٹانے کے لیے کوششیں کیں اور باقاعدہ مہم چلائی۔ وقارذکاء نے ٹی وی چینل کے سربراہ کو ای میل کرکے کہا کہ انہیں چینل سے فارغ کر دیا جائے، مجھے نہیں پتا کہ میں نے ان کا کیا...
غیراخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوب وی لاگر علیزہ سحر کے حق مہر کی رقم سامنے آگئی۔ گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم رواں ماہ کے آغاز میں علیزہ سحر نے شادی کرلی تھی۔ علیزہ سحر نے اپنے رشتے دار دل محمد کمہار سے شادی کی، اُنہوں نے اپنی مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریب کی ویڈیوز اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیں جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں شادی...
مشہور ٹک ٹاکر سحر حیات کو اپنے حاملہ ہونے کی خبر دینا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے سحر حیات اور ان کے شوہر سمیع رشید کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر سحر حیات نے اپنی شادی سے لے کر ہر ہر لمحے کو نت نئے فوٹو شوٹ اور ٹک ٹاک ویڈیوز کےذریعے اپنے مداحوں کے سامنے رکھا، ان کی شادی ٹک ٹاک کا ایک مشہور ترین ایونٹ بن گیا تھا، تاہم کچھ عرصے سے سحر حیات منظر سے غائب تھی پھر اچانک وہ اپنے نئے یوٹیوب وی لاگ سے سامنے آئیں اور اعلان کیا کہ وہ حاملہ ہیں۔ اپنے شوہر کے ساتھ...
کراچی میں بائیو مکینکل انجینئر صہیب نثار کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا, پولیس کا کہنا ہے کہ بائیو مکینکل انجینئر صہیب نثار کا قاتل اسی کا دوست نکلا ہے، سچل میں صہیب کو قریبی دوست اور پارٹنر نے قتل کیا۔ سچل پولیس نے سومار گوٹھ میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا تو ملزم نے کمرے میں خود کو بند کرکے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزم عاصم کا صہیب نثار کے ساتھ کاروباری لین دین تھا، ملزم عاصم صہیب کو قتل کرکے گاڑی لے گیا تھا,پولیس حکام کے مطابق پولیس کو ملزم عاصم کے گھر سے اسلحہ بھی ملا ہے، واقعے کی مزید...
اکیلے پن اور تنہائی کا مسئلہ اب ہرعمروطبقے کے افراد کی صحت کو نقصان پہنچا رہا ہے: ڈبلیو ایچ او دنیا بھر میں اکیلے پن اور تنہائی کو صحت کا سنگین ترین مسئلہ قرار دے کر اسے ختم کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پہلی بار ایک کمیشن تشکیل دیا ہے جو دنیا بھر میں انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ اکیلے پن اور تنہائی جیسے اہم ترین مسئلہ پر قابو پانے کے لیے وجوہات جاننے کے لیے کام کرے گا۔ کمیشن انسانوں کو اکیلے پن اور تنہائی کے انسانی صحت پر پڑنے والے...
کبھی اسلام قبول کرنے بارے نہیں سوچا، مجھے ایک بھارتی اور سکھ ہونے پر فخر ہے: ہربھجن سنگھ سابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ برہم ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر انضمام الحق کی وائرل ہونے والی ویڈیو تقریباً 5 سال پرانی ہے جسے سب سے پہلے دعوت و تبلیغ کیلئے بنائے گئے الفلاح آفیشل نامی ایک یوٹیوب چینل سے جاری کیا گیا تھا۔ انضمام الحق کی طرف سے ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ معروف مذہبی سکالر مولانا...
مشہور اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ فہد مصطفیٰ سے میری خاندانی دشمنی ہے۔ پاکستان میں مارننگ شو کی مشہور میزبان اور ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ندا یاسر نے ایک انٹرویو کےد وران فہد مصطفیٰ سے خاندانی تنازعہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ندا یاسر ایک پوڈکاسٹ میں خصوصی انٹرویو دے رہی تھیں، میزبان نے سوال کیا کہ آپ اور فہد مصطفیٰ ایک ہی چینل سے منسلک ہیں آج تک وہ آپ کے مارننگ شو میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟ ندا یاسر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرے پروگرام میں کیوں...
سوشل میڈیا کے استعمال میں بہت سے غلطیاں کیں لیکن بہت کچھ سیکھ کر آگے بڑھنے کا موقع بھی ملا: معروف ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر متعدد متنازع خبروں کی زینت بننے والی ٹک ٹاکر حریم نے معروف اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ "ایکسکیوزمی" میں شرکت کی۔ حریم شاہ نے پوڈکاسٹ میں اپنے بچپن، سیاسی شخصیات کے ساتھ سکینڈلز اور جنسی ہراسانی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بہت سے لوگوں نے جنسی ہراسانی کا شکار بنانے کی کوشش کی لیکن سیاستدانوں کے ساتھ جو کچھ بھی کیا وہ ایک مشن تھا جس میں وہ کامیاب رہیں۔...
مشہورِ زمانہ امریکی ٹیلی ویژن سیریز “فرینڈز” میں “چاندلر بنگ” کا کردار ادا کرنے والے اداکار میتھیو پیری 54 برس کی عُمر میں چل بسے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اداکار میتھیو پیری گزشتہ روز لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے، تاہم اداکار کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا میتھیو پیری اپنی موت سے دو گھنٹے قبل ہی پیکل بال کھیل کر اپنے گھر واپس آئے تھے جس کے بعد اداکار نے اپنے اسسٹنٹ کو کسی کام کے سلسلے...
دونوں بھائیوں دامودر اور نرپت کے مابین کافی عرصے سے زمین کا تنازع چل رہا تھا: پولیس جائیداد کے تنازع پر بھائی کا خون سفید ہو گیا اور اپنے ہی بھائی کو ٹریکٹر تلے کچل کر مار ڈالا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع بھرت پور میں جائیداد کے تنازع پر ایک بھائی نے اپنے ہی بھائی کو ٹریکٹر کے نیچے کچل کر مار دیا۔ مقامی افراد معاملے میں مداخلت کرنے کے بجائے ہولناک واقعے کی ویڈیو بناتے رہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واقعے کے بعد راجستھان حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی...
پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والے ڈرامہ سیریل"صلاح الدین ایوبی" کا مختصر ٹیزر جاری کردیا ہے، ٹیزر میں صلاح الدین ایوبی کو مسجد اقصیٰ کی جانب دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 2021 پاکستان اور ترکیہ کے ڈرامہ پروڈکشن انڈسٹری کی جانب سے مشترکہ طور پر تاریخی ڈرامے "صلاح الدین ایوبی" کی پروڈکشن کا اعلان کیا گیا تھا، پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز کے مشترکہ پراجیکٹ کا مختصر ٹیزر تین سال بعد جاری کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا...
نوجوان اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے قومی کرکٹرز نے اپنے ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹس سے مجھے ان باکس میں پیغامات بھیجے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوان اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے مشہور ہونےکے بعد ساتھی اداکاروں کی جانب سے پیغامات موصول ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے ساتھی اداکاروں کے بجائے قومی کرکٹرز کے بہت پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات پڑھ کر مجھے حیرانگی ہوتی تھی کہ کیسے کوئی...
اے آروائی کی ڈرامہ سیریل مائی ری اپنے انجام کو پہنچی۔ اس ڈرامہ میں بچوں کی شادی جیسے موضوع کو اٹھایا گیا ہے۔ سیریل کے بارے میں سماجی حلقوں کی جانب سے مختلف آراء سامنے آرہی ہیں ناقدین کا اعتراض ہے کہ اس ڈرامہ میں طلاق کو گلوریفائی کیا گیا ہے، پہلے ہی معاشرے میں طلاقوں کی شرح بڑھے گی اور ایسے ڈرامے مزید معاشرتی بگاڑ پیدا کریں گے۔ صحافی کرن ناز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک خوبصورت ڈرامہ مائی ری کا بدترین اختتام کیا گیا۔طلاق کو گلوریفائے کیا گیا۔میسیج دیا گیا کہ ایک شادی شدہ لڑکی صرف اسی...