اب بھگوڑا واپس آئے گا کورٹ سے ضمانت لے گا : ظفر ہلالی

zafar-khan-aaat.jpg


سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر تبصرے تجزیئے جاری ہیں،اس حوالے سے جی این این کے پروگرام میں میزبان ثمینہ پاشا نے تجزیہ کار ظفر ہلالی سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ معاہدہ ہوچکا ہے جن سے ہوا وہ بیرون ملک میں بھی ہیں،امریکی حکام کو بھی پتا تھا، یہ چھ مرحلے میں ہوا ہے، اس کا نام میں دا گریٹ سکس رکھا ہے۔

ظفر ہلالی نے کا اس معاہدے کے چھ مرحلے ہیں، پہلا مرحلہ عدالتی فیصلے سے پورا ہوا، دوسرا مرحلہ ہے شہباز شریف کا الیکشن،جس طرح کے چارجز ہیں شہباز شریف پر انہیں خود کہنا چاہیے جب تک میں کلیر نہیں ہوتا اس وزیر اعظم کے عہدے پر نہیں آؤں گا لیکن ان میں اتنی گریس نہیں۔

ظر ہلالی نے بتایا کہ تیسرا مرحلہ ہوگا واپسی،اور اب بھگوڑا واپس آئے گا کورٹ سے ضمانت لے گا اور بھگوڑا اسٹیٹس ختم ہوجائے گا،اس کے بعد چوتھا اسٹیج آئے گا جس میں سلیکشن ہونگے، پانچویں مرحلے میں نواز شریف واپس وزیراعظم بنیں گے،آخری اسٹیج میں لوٹ مار شروع ہوگی۔


میزبان نے سوال کیا کہ ان تمام مراحل میں عمران خان بالکل غائب ہیں کیا وہ کچھ نہیں کرینگے، جس پر تجزیہ کار نے جواب دیا کہ دوہفتے کے اندر اندر عمران خان کے پیچھے ریفرنسزہونگے،اور ان ریفرینسز میں عمران خان گرفتار ہونگے، جیل جائیں گے لوگ ان کے ساتھ تصاویر لیں گے،مزہ تو ابھی شروع ہوا ہے یہ ملک سدھرنے والا نہیں ہے۔

پروگرام میں شریک عارف حمید بھٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق آیا، نظریہ ضرورت کے تحت نہیں،جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہونگے، غلطیوں پر سزائیں نہیں ملیں گی بہتری نہیں آئے،وزیراعظم سپریم کورٹ کے اتنے بڑے فیصلے کے بعد کوئی بڑا سرپرائز نہیں دے سکتے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا وزیراعظم کے پاس یہ راستہ ہے کہ اپنے تمام ایم این ایز سے استعفی دلوادیں،لیکن وہ پنجاب اسمبلی میں قانونی جنگ آخر تک لڑیں گے اور خیبرپختونخوا اسمبلی بھی نہیں توڑیں گے،پنجاب میں بھی ان کے نمبر گیم کم ہوچکے ہیں،ایسا لگتا ہے پنجاب میں جب بھی ووٹنگ ہوئی حمزہ شہباز کامیاب ہوجائیں گے۔
 
Last edited:

feeneebi

MPA (400+ posts)
ہلالی دنیا،کا واحد نمونہ ہے جس کی کھوپڑی باہر سے بھی خالی اور اندر سے بھی۔ جو شخص اتنا بڑا تجزیہ کار بن کر ٹی وی پر بیٹھا ہو اور اس کی معلومات کا سورس فیس بُک کی جعلی پوسٹس ہوں، اس کو آپ کیسے سیریس لے سکتے ہیں
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
ہلالی دنیا،کا واحد نمونہ ہے جس کی کھوپڑی باہر سے بھی خالی اور اندر سے بھی۔ جو شخص اتنا بڑا تجزیہ کار بن کر ٹی وی پر بیٹھا ہو اور اس کی معلومات کا سورس فیس بُک کی جعلی پوسٹس ہوں، اس کو آپ کیسے سیریس لے سکتے ہیں
مگر یہ نمونہ تموڑی مرچوں کی چونڈی پٹواریوں کی گنڈیا کے ڈیپ پاکٹ میں رکھ کر آتا ہے جہاں برنول بھی اتنی جلدی نہیں پہنچتی
?????
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Lohar courts will end parchi Sharif’s disqualification and he will be eligible to stand in next elections.Parchi Sharif is a genius.His IQ is greater than Einstein and Hawking.Pakistan can not do without this genius.
 

asim70

Citizen
I know Arif Hameed Bhatti since 1998 he was basically a Crime reporter. Tv channel anay say us ki lottry nikal aae hai. I am Journalist based in Sweden. Just notice he always talk like typical police language. Like SHO sahib Sp sahib. He is only FA pass and he have no education of journalism at all.