الیکشن کمیشن نےق لیگ کےانٹرا پارٹی انتخابات معطل کردیے،شجاعت ہی صدررہیں گے

3ecpchaudhryshujaat.jpg

الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کا صدر برقرار رکھتے ہوئے ق لیگ انٹرا پارٹی انتخابی شیڈول معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن میں چوہدری شجاعت کی انٹرا پارٹی الیکشن رکوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چوہدری شجاعت کی طرف سے بیرسٹر عمر اسلم کمیشن میں پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی ایک درخواست ہے اور ایک خط آیا تھا، دونوں ایک ساتھ سن لیتے ہیں، جس پر وکیل ق لیگ کا کہنا تھا کہ 28 جولائی کو ایک کاغذ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ، کاغذ پر تھا ق لیگ کا ایک اجلاس ہوا، جس کو کامل علی آغا نے چیئر کیا۔

وکیل ق لیگ نے بتایا کہ اس لیٹر ہیڈ پر کسی کے سائن موجود نہیں تھے، لیٹر ہیڈ پر لکھا گیا ہے چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ کامل علی آغا کا عہدہ کیا ہے؟

ق لیگ کے وکیل کمیشن کو بتایا کہ کامل علی آغا صوبہ پنجاب کا آفس بیئرر ہے، وکیل نے کہا کہ پارٹی کا غیر قانونی اجلاس بلایا گیا، کامل علی آغا پارٹی نے دونوں عہدیداروں کو ہٹایا، کامل آغا پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ہیں، صوبائی عہدیدار کے پاس یہ اختیارات نہیں۔

الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کا صدر برقرار رکھتے ہوئے ق لیگ انٹرا پارٹی انتخابی شیڈول معطل کردیا اور اسٹیٹس برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

کمیشن نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ ہی پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہوں گے اور اس دوران کوئی بھی اقدام غیر قانونی ہو گا، کمیشن کے فیصلے تک کسی اقدام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے تک اسٹیٹس کو برقرار رہے گا، سماعت 16اگست تک ملتوی۔
 
MMushtaq

Minister (2k+ posts)

ق لیگ اس وقت کوئی ڈرامہ نہیں کر سکتی۔ پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ دیا تھا اور اسی پہ ڈٹے رہیں تاکہ کوئی اور شیطانی نہ شروع ہو ۔
 
Janjua_888

Citizen
Ch Pervaiz should break away from Q league and create his own party.The majority of members will support him.Ch Shujaat and Bashir Cheema can run Q league as a two man show.
Is point per Pervaiz Ilahi new party nahi bana sakta agar aisa kiya to ye log bhi munharif candidate ban jain gy aur punjab govt phir crisis main aa jay ge...May be I am wrong.
 
Bebabacha

Senator (1k+ posts)
Is point per Pervaiz Ilahi new party nahi bana sakta agar aisa kiya to ye log bhi munharif candidate ban jain gy aur punjab govt phir crisis main aa jay ge...May be I am wrong.
Pervaiz elahi party bna skta hai but phr khan ke turp ka pta khtm hu jye ga jo ke q league ke do vote hai assembly mey