بیمار نواز شریف برطانیہ میں کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہیں:عارف حمید بھٹی

nawaz-ssf.jpg


بیمار نواز شریف کا برطانیہ میں فیکٹری کا دورہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، تبصرے اور تجزیئے جاری ہیں، اس حوالے سے جی این این کے پروگرام میں سینیئر عارف حمید بھٹی نے نواز شریف کی رپورٹ کو کامیڈی رپورٹ قرار دیا، اور دعویٰ کیا کہ میری اطلاع ہے کہ نواز شریف جب سے لندن میں ہیں سارے کاروبا خود ڈیل کرتے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف لندن میں کاروبار خود دیکھتے ہیں، وہاں مزید جائیداد لی جا رہی ہے،کوئی دو کروڑ پاؤںڈ کا بزنس ہے تو کوئی پانچ کروڑ پاؤنڈ کا،پیسوں کا معاملہ بھی خود دیکھتے ہیں اسحاق ڈار دیکھتے ہیں لیکن نواز شریف بھی معاملات دیکھتے ہیں،کوئی فیکٹری خریدی ہوگی اسلئے دورہ کیا۔


عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پیسے کمانے کیلئے پاکستان سے زیادہ بہتر ملک کوئی نہیں ہے، کوئی بھی کھرب پتی ہوسکتا ہے، نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار انہیں وہ پیار سے منشی کہتے ہیں، ان کے مطابق نواز شریف کے بیٹے جو کاروبار چلارہے اس کا پرافٹ دوہزار اکیس میں تین سو گنا زیادہ ہوا ہے،لیکن یہ سب نواز شریف خود دیکھ رہے ہیں، بچے ہوتے ہیں ساتھ۔

عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ نواز شریف برطانیہ میں رہتے ہوئے ساری توجہ کاروبار پر دے رہے ہیں،ان کے امریکا میں ایس نام کے دوست ہیں،امریکا میں بھی کاروبار کی تیاری ہورہی ہے،ہوسکتا ہے نیلسن میں جس فیکٹری کا دوری کیا ویسی فیکٹری لگانے جارہے ہوں یا یہ ہی فیکٹری خرید رہے ہوں،یہ تو فائنل نہیں لیکن سودا چار ارب روپے سے زیادہ ہے۔

سینیئر صحافی نے مزید کہا کہ اطلاع ہے کہ میاں صاحب جس فیکٹری کے دورے پر گئے بہت خوش ہوئے، بڑی گپ شپ بھی لگائی انہوں نے، راستے میں ایک جگہ اطلاع کے مطابق کافی بھی پی ہے،لگژری سے اسٹور پر بھی رکے،عوام سیاستدان سب بلیک میل ہورہے رل رہے، دنیا کی معیشت کورونا سے گراوٹ کا شکار ہے اور نواز شریف کا کاروبارترقی کررہا ہے، تو ہم نے نواز شریف سے فائدہ نہیں اٹھایا۔