تسنیم حیدرنامی شخص کو جانتا تک نہیں: زلفی بخاری

tanseem%20zulfi%20nawaz%20ss.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے تسنیم حیدر سےلاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس شخص کو جانتا تک نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم پاکستانی تسنیم حیدر کی جانب سے گزشتہ روز کی جانے والی تہلکہ خیز پریس کانفرنس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی جارہی ہیں ، ان تصاویر کو شیئر کرنے والے تسنیم حیدر کا تعلق زلفی بخاری سے ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم زلفی بخاری نےخود اس معاملےپرر دعمل دیدیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1594386332905873412
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر زلفی بخاری نے خود یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ مجھے بہت عزت نوازا ہے، جس تقریب کی یہ تصاویر ہیں اس میں 1500 سے زائد پاکستانی موجود ہیں، میں اس شخص کو جانتا تک نہیں ہوں، تصاویر میں یہ بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کو مجھ سے ملوایا جارہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1594386342858850304
انہوں نے مزید کہا کہ اہم بات ہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص لندن میں بیٹھ کر سنجیدہ نوعیت کے الزام لگارہا ہے، حالانکہ برطانیہ میں کسی پر بھی جھوٹا الزام عائد کرنا اور بچ جانا تقریبا ناممکن ہے، ان الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے اور اگر اس شخص کےالزامات جھوٹے ہیں تو ن لیگ کو چاہیے کہ عدالت سے رجوع کرلے۔

https://twitter.com/x/status/1594352787084742667
خیال رہے کہ گزشتہ روز لندن میں مقیم پاکستانی تسنیم حیدر نے ایک تہلکہ خیز پریس کانفرنس کی اور خود کو مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان میں عمران خان پر قاتلانہ حملے اور کینیا میں قتل ہونے والے سینئر پاکستانی صحافی ارشدشریف کے قتل کی منصوبہ بندی لندن میں کی گئی جس میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف ملوث ہیں۔