جھوٹی خبر چھاپنے کے بعد تردید، انصار عباسی اور خاور گھمن میں نوک جھونک

5ansarabbasikhawarghuman.jpg

روزنامہ جنگ نے 19 جون کو شائع کی گئی اپنی خبر کی تردید کرتے ہوئے ایک تصحیح نامہ جاری کیا جس میں اپنے رپورٹر کی غلطی کو تسلیم کیا، معاملے پر صحافی خاور گھمن اور انصار عباسی میں لفظی تکرار شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جیو کے صحافی قاسم عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 4 ملکیتی کمپنیوں کو ظاہر کرنے میں ناکام رہے اور عمران خان نے یہ 4 کمپنیاں الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کیں اور ان کی ڈائریکٹر فرح خان ہے۔

Whats-App-Image-2022-06-20-at-5-42-51-PM.jpg


آج جنگ اخبار نے اپنی اس خبر کے غلط ثابت ہونے پر معافی مانگی لیکن وضاحت بجائے فرنٹ پیج پر چھاپنے کے اندرونی پیجز پر غیرنمایاں طور پر چھاپ کر عافیت جانی۔

جنگ گروپ نے تردید میں لکھا کہ دی نیوز کی قاسم عباسی کی 19 جون کی خبر "اثاثے اور واجبات۔۔عمران خان اپنی شریک حیات کی 4 ملکیتی کمپنیوں کو ظاہر کرنے میں ناکام رہے" میں فرح خان کی والدہ بشریٰ خان کی جگہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کے ساتھ مل گیا۔ رپورٹر متعلقہ افراد سے معافی مانگتا ہے، غلطی پر افسوس ہے۔

مذکورہ معاملے پر اے آر وائی کے صحافی خاور گھمن نے بتایا کہ یہ بات جاننا ضروری ہے کہ قاسم عباسی فرزند ارجمند ہیں محترم انصار عباسی صاحب کے جو اخبار کے مدیر بھی ہیں۔ خبر بڑے عباسی صاحب نے پاس کی اور پھر اخبار کی زینت بنی۔ اس لحاظ سے قصور بڑے عباسی صاحب کا بنتا ہے نہ کہ قاسم کا۔

https://twitter.com/x/status/1538811501447888897
اس کے بعد خود انصار عباسی میدان میں آئے اور کہا کہ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ قاسم عباسی میری ٹیم کا ممبر نہیں۔ اس سے بھی اہم بات غلطی انسان سے ہوتی ہے جس پر معافی اور معذرت کرنا بڑا کام ہے۔ مجھے اس بات خوشی ہے کہ بغیر کسی کے کہے یا تردید کے قاسم نے غلطی پر معذرت کی۔

https://twitter.com/x/status/1538812560333578240
جواب میں خاور گھمن نے کہا کہ یہ ایک بڑی خبر تھی۔ میں نے سوچا کہ اس نے آپ سے اس پر بات کی ہوگی۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ قاسم اپنا کام خود کر رہا ہے۔ بہرحال اگر میری وجہ سے آپ کو کوئی تکلیف ہوئی ہو تو معذرت۔

https://twitter.com/x/status/1538818532544331777
 

Shah@5

Politcal Worker (100+ posts)
انصار عباسی منافقت کی ایک نمایاں مثال بن کر ابھرے ہیں۔ اتنے ہی نیک ہوتے تو میر شکیل اور آل شریف کے لیے کام نہ کر رہے ہوتے۔ آجکل نیوٹرل کے کارندے بنے ہوے ہیں اور ہو سکتا ہے یہ جھوٹی خبر بھی نیوٹرل "کے زریعے"سے ہی نازل کی گی ہو۔۔۔۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

سرگوشی میں معذرت بھی معذرت ہوتی ہے۔ اگر کسی کو سنائی نا دے تو یہ اس کا قصور ہے بالکل جیسے مقصود چپڑاسی کو نہیں پتہ تھا کہ اس کے اکاؤنٹ میں پیسے کہاں سے آئے یہ اس کا اپنا مسئلہ تھا
 

xecutioner

Chief Minister (5k+ posts)
Yaad aya issi ansar abbasi ne last week general kyani ko cleanchit di thi....
Bon raaami jatuk ay karapi na
 

Mental Butt

Politcal Worker (100+ posts)
ilzam front page per aor maazrat andar khaatay...is baat per mukammal na sahi lekin thori buhut laanat to banti hai baap betoN pr...