در حقیقت اندرونِ خانہ کیا پک رہا ہے

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
یعنی ہر جگہ پارلیمانی یا سول اوورسائیٹ ہے۔ پاکستان میں یہ اختیار وزیر اعظم سے لیکر ایک بڑے ایوان یا کمیٹی کو دے دینا چاہیے
مسئلہ ختم ہو جائے گا
جرنیلوں کو بہرحال یہاں مداخلت کی ضرورت نہیں ہے کہ آرمی چیف کسے بننا چاہیے اور کسے نہیں
ارے تو ڈیڑھ گھنٹے سے میں اور کیا بکواس کر رہا ہوں؟

میرا تو خیال ہے کہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا کام ہونا چاہیئے کہ تینوں فورسز کے چیف کے لیئے کوئی سے تین نام منسٹری آف ڈیفنس کو بھیجے۔ منسٹری اسمیں اپنے کمنٹس لکھ کر اسے وزیر اعظم کو بھیجے اور وزیر اعظم کم از کم اپنی کیبنٹ سے مشورے کے بعد ان میں سے کوئی ایک شخص چن لے اور اسکی سمری سینیٹ میں بھیجے۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد اس پر صدرِ پاکستان اپنی مہر ثبت کردے۔
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Imran is a big failure for last 4 years give Bajwa a chance
خان کو پانچ سال پورے کرنے چاہیں. لیکن اگر خان کا جانا ناگزیر ہے تو میرا بھی ووٹ باجوہ کہ لیے ہے. فوج زرداری اور نواز سے کروڑ درجے بہتر ہے. اور دوسرا عدلیہ اور میڈیا میں موجود گند صاف کرنے کہ لیے مارشل لاء ضروری ہے
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ارے تو ڈیڑھ گھنٹے سے میں اور کیا بکواس کر رہا ہوں؟

میرا تو خیال ہے کہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا کام ہونا چاہیئے کہ تینوں فورسز کے چیف کے لیئے کوئی سے تین نام منسٹری آف ڈیفنس کو بھیجے۔ منسٹری اسمیں اپنے کمنٹس لکھ کر اسے وزیر اعظم کو بھیجے اور وزیر اعظم کم از کم اپنی کیبنٹ سے مشورے کے بعد ان میں سے کوئی ایک شخص چن لے اور اسکی سمری سینیٹ میں بھیجے۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد اس پر صدرِ پاکستان اپنی مہر ثبت کردے۔
جی یہ بہتر فارمولا ہے
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
مسئلہ فوج کے اندر کا ہے، امریکی مفادات کا نہیں۔ جنرل فیض بہت جونئیر ہیں اور ان کو چیف تعینات کرنے کی وجہ سے ان سے سینیئر چار جرنیلوں کو فوج کو گھر بھیجنا پڑے گا۔ یہ جو اوپر کے چار جرنیل ہیں، مسئلہ انکا ہے اور ان میں باجوہ صاحب کے منظورِ نظر دو جرنیلوں کا زیادہ ہے۔

فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور لگانے کا فیصلہ تب ہوا تھا جب ڈی جی آئی ایس آئی، جنرل ندیم انجم کا مسئلہ سامنے آیا تھا اور ڈیل کے تحت جنرل فیض کو کور کمانڈر پشاور لگایا گیا تھا۔ لیکن یہ کوئی دور رس سوچ نہیں تھی، بس مسئلے کو جلدی میں نمٹایا گیا تھا۔

جبکہ عمران خان کی سوچ یہ ہے کہ چونکہ فیض حمید افغانستان پالیسی پر گہری سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، لہٰذا موجودہ صورتحال کے حساب سے انھیں ہی چیف ہونا چاہیئے۔ جنرل باجوہ کا پوائنٹ یہ ہے کہ فوج کسی شخصِ واحد کے حساب سے نہیں چلتی۔ یہ ایک ادارہ ہے اور اسمیں فیض حمید افغانستان کی پالیسی پر نہ تو عقلِ کل ہیں اور نہ ہی فردِ آخر و واحد۔
اس وقت فیض گیارھویں نمبر پر ہے۔ لیکن سات جنرل ستمبر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ یعنی باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے وقت فیض چوتھے نمبر پر ہونگے اور تین ان سے سینئر۔ ان تین میں سے ایک تو جوائنٹ چیف آف سٹاف بنے گا اور فیض کو دو جنرلز کو سپرسیڈ کرنا پڑے گا۔ یہ معموی بات ہے یہاں تو چھ چھ سپرسیڈ ہوتے رہے ہیں۔ مسئلہ صرف اب کا ہے کہ گیارھویں نمبر کے جنرل کو ابھی سے پراجیکٹ کر دیا جانا ایک غلطی ہے اور فوج کی تنظیم کے لئے مسئلہ کیونکہ ڈیزگنیٹ چیف کا ایک خاص لحاظ کرنا پڑتا ہے۔
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
ارے تو ڈیڑھ گھنٹے سے میں اور کیا بکواس کر رہا ہوں؟

میرا تو خیال ہے کہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا کام ہونا چاہیئے کہ تینوں فورسز کے چیف کے لیئے کوئی سے تین نام منسٹری آف ڈیفنس کو بھیجے۔ منسٹری اسمیں اپنے کمنٹس لکھ کر اسے وزیر اعظم کو بھیجے اور وزیر اعظم کم از کم اپنی کیبنٹ سے مشورے کے بعد ان میں سے کوئی ایک شخص چن لے اور اسکی سمری سینیٹ میں بھیجے۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد اس پر صدرِ پاکستان اپنی مہر ثبت کردے۔
عارف کریم کا بس چلے تو آرمی چیف کا بھی ڈائریکٹ الیکشن کرادے۔
?
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
سہیل بھائی ن لیگ نے بھی تو انہیں بہت گالیاں دی ہیں۔ یا پھر ان کی ٹریننگ صرف تھپڑ کی حد تک خاموش نہ رہنا سکھاتی ہے۔ ن لیگ سے تو یہ آج پھر عشق کی پینگیں چڑھا رہے ہیں۔
انھوں نے نون لیگ سے ناک بھی بہت رگڑوائی ہے۔ اب نون لیگ میں شہباز سامنے ہے، مریم یا نواز نہیں۔

شہباز شروع سے فوجیوں کو ساتھ ملا کر کھانے کا عادی ہے۔ احسن اقبال کے اپنے علاقے ناروال میں اسپورٹس کمپلیکس اور یو ای ٹی کا کنٹریکٹ دیکھ لیں۔ یونیورسٹی آف گجرات، نارووال کا کنٹریکٹ دیکھ لیں۔ شہباز پور کے پُل کا کنٹریکٹ ہو یا پھر منڈی بہاوٗالدین اور نظام پور کا پُل ہو۔۔۔۔ لاہور رنگ روڈ ہو یا سیالکوٹ موٹروے، یا پھر فیصل آباد انڈسٹریل زون ۔۔۔۔۔ ان منصوبوں پر کبھی بھی کوئی کرپشن کا مقدمہ کیوں نہیں کھلتا؟ کیوں ہم یہ مانتے ہیں کہ گجرانوالہ میں جناح انٹرچیج بائی پاس میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوئی؟

سر آپ کو کچھ مغالطہ ہوا ہے۔ ٹوٹل سیٹیں تین سو اکہتر ہیں جن میں سے پی ٹی آئی کی ۱۸۳ ہیں۔ انہیں مجارٹی کے لئے ۳ مزید چاہیئں۔ ق لیگ کی سیٹیں صرف ۱۰ ہیں۔ ۵ آزاد ہیں جن میں ایک تو چوہدری نثار ہے ایک نجم سیٹھی کی بیوی اور تین دوسرے۔ جھنگ سے راہ حق پارٹی کی ایک سیٹ ہے اور یہ مولوی صاحب پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
اس وقت فیض گیارھویں نمبر پر ہے۔ لیکن سات جنرل ستمبر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ یعنی باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے وقت فیض چوتھے نمبر پر ہونگے اور تین ان سے سینئر۔ ان تین میں سے ایک تو جوائنٹ چیف آف سٹاف بنے گا اور فیض کو دو جنرلز کو سپرسیڈ کرنا پڑے گا۔ یہ معموی بات ہے یہاں تو چھ چھ سپرسیڈ ہوتے رہے ہیں۔ مسئلہ صرف اب کا ہے کہ گیارھویں نمبر کے جنرل کو ابھی سے پراجیکٹ کر دیا جانا ایک غلطی ہے اور فوج کی تنظیم کے لئے مسئلہ کیونکہ ڈیزگنیٹ چیف کا ایک خاص لحاظ کرنا پڑتا ہے۔
دو سو فیصد متفق
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
دو سو فیصد متفق
شاید اسوقت آپ سے بحث کا نتیجہ نہیں ، آپ نون کا بیانیہ یا اس پر بنا ذاتی تجزیہ اور خود سے مبینہ طور جنرلوں کی سازش کی ترجمانی کا فریضہ بخوبی سنبھال چکے ہیں ۔
آپ کی بات سادہ اور دو ٹوک جواب اتنا ہی سادہ ہے کہ دو سو فیصد ایسا نہیں ہے ، ہر گز نہیں ہے۔
۔
جیسا پہلے عر ض کی تھی کہ اگر فوج اور خان صاحب کے اختتلافات کو مان بھی لیا جائے تو اس دو صورت سے دیکھا جا سکتا ہے
، اول خالصتا دفاعی اور تز و یا تی ( اردو ؟) وجوہات جو لانگ ٹرم ہیں، جو دفاع اور منصوبہ بندی سے ہر سطح ہر اثر انداز ہیں ۔۔ اس پر لکھنے والے دو چار سطر نہیں مکمل مقالہ میں بات کریں گے ، خان جیسی پالیسی شفٹ پر حکومتیں بنتی اور پلٹ جاتی ہیں، جب غیر ممالک ریجیم چینج کیلئے انویسٹمنٹ کرتے ہیں تو انکا کیا تجزیہ اور مقصدہوتا ہے، وہ بھی سادی گفتگو نہیں ، اس سے بحث نہیں کہ مبینہ اختلاف کیوجہ اس نوعیت کی ہے، بس یہ کہ ایسی اداراتی وجہ ممکن ہے
۔
دوسری ممکنہ وجہ انفرادی اور ذاتی خوف اور مخاصمت ہو سکتی ہے، اس پر کھل کر بات کرنا فوج یا چند فوجیوں کے پیٹ سے کپڑا اتارنا ہو گا ۔ کچھ عرصہ قبل اس بارے بھی ایک لسٹ گردش میں تھی ۔( میرا اسپر بات کرنے کا قطعا ارادہ نہی) ، صرف اتنا کہ جنرلز سمیت انسانی فطرت (یعنی ستر اسی فیصد میں ) ہے وہ سب فراموش کر سکتے ہیں مگرواضح مالی نقصان نہیں ، ذات کا اقتدار اور ذات کے مال کے سامنے عزت غیرت یا ادارے کی چھوٹی اور ثانوی حثیئت ہے ، اگر کچھ خان کو پیاسے ہیں تو بہت ممکن ہے۔ جس لسٹ بارے بات کی وہ بھی مبینہ دعوا ہی ہے ، پختہ بات ہوتو پختہ تجزیہ ہو ، بلکہ اس پیرے کو اگنور کر دیں ۔

۔
آپ بھول رہے ہیں کہ ادارہ کے آنر کے نام پر آپ جو تجویز کر رہے ہیں وہ ملک کی اگلے دس بارہ سال کی سیاسی ، دفاعی اور اکانامک انسٹبیلیٹی کی بھی ہے ، ، قبل از وقت نیا الیکشن کا آسان نسخہ ملک کو مذید تہہ میں دکھیل دے گا، ، ادارہ بھی خود کو داؤ پر لگا رہا ہے ، اور وہ اس لیئے کہ چند جنرل سپر سیڈ ہو جائیں گے یا گیارہ جنرل کی چین آف کمانڈ میں فرق پڑ گیا ہے یا باجوہ صاحب سمجھے کہ انکے اختیار میں دخل ہوا ، ، یہاں جھے ، سات جنرل سپر سیڈ ہوئے ، پورے بیچ کے سیئر بے ثمر رہ گئے، اداروں کا کچھ وقار نہیں ہوتا ، وہ لفاظی ہے ، انکا مفاد اور مقصد ہوتا ہے۔ ، بد قسمتی سے ہم نے فوج کے ا ختیا ر اور سول مل تعلقات کو مخصوص زاویوں سے دیکھنا شروع کر دیا ہے اب نظر دندھلا چکی ورنہ اداراتی تعلقات مشاورت سے ہی ہوتے ، اختلاف اور بحث لازم ہے ۔افواج یا باجوہ یا جنرلز اس بارے خوب اندازہ رکھتے ہوں گے کہ ذاتی اناؤں یا اداراتی انا کا قضیہ کھڑا کر دیں ، وہ کوئی ٹین ایجر نہیں ہیں۔
اپوزیشن کا مال اور زاتی اقتدار داؤ پر لگا ہے یہی حال صحافت یا اشرافیہ میں گھسے چند افراد کا ہے ، وہ جو خانصاحب اور ملک سے کر رہے ہیں ، انہیںموقع پاتے وہی کرنا چاہیے تھا ۔ انپر اعتراض نہیں بس مخالفت ہے
غالبا آپ کا جواب ہو گا اتنا عرصہ مارشل لا رہا ، کیوں ، ہر واقعے پر بات ہو سکتی ہے ، ہر بات کے بہت پہلو ہو سکتے ہیں ، شائد وہ درست نہ ہو جو آپ کو دکھائی پڑتا ہو ، بس اس وقت یہ نکتہ یا جواز اپنے تجزیے بیچ نہ لائیں ۔ ،​
 
Last edited:

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
عارف کریم کا بس چلے تو آرمی چیف کا بھی ڈائریکٹ الیکشن کرادے۔
?
جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کو پارلیمان سے دو تہائی اکثریت کیساتھ عمران خان سے بھی زیادہ ووٹ پڑا تھا
7333087A-A8E7-4B80-B8FD-E52EBD10B47F.jpeg
 
pakistankamaltabkia_

MPA (400+ posts)
آپ کہ کہنے کا مطلب ہے کہ جو دو ماہ سے اپوزیشن اور اتحادیوں نے گند مچایا ہوا ہے اس میں انہیں اسٹبلشمینٹ کی کوئی سپورٹ نہیں حاصل؟ واقعی؟
Army has no intention to derail …. The real army and ISI ….. yes I am 100% they will die for this country and even their kids will die and their kids and their kids to infinity and beyond ….. but there are turncoats/liars in all domains but as a whole army is sick n it’s of maryam and Bhutto especially ….. and Zardari ….. they want change of faces permanent….. they don’t want khan face then back to ….. teri bari meri baari!!!!!!
 
Army is like if u want them to be PMs of Pakistan might as well make our sons PM and Presidents too. They get up at 7 am. We make them exercise, work hard !!!! Monarchy is finished!!!