ضمنی الیکشن سے پہلے عوام کو پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کاامکان

13petroldecreasse.jpg


وفاقی حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا عندیہ دے دیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید کے موقع پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا عندیہ دیدیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمت میں 20 سے 30 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 40 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا، اس اجلاس میں اوگرا حکام کے علاوہ دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔


اجلاس میں وزیراعظم نے بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرکے کابینہ کو بھجوانے کا حکم دیا۔

شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے مشکل وقت گزارا اور قربانی دی، پورا ریلیف اور پھل بھی انہیں ملنا چاہیے، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پوری شفافیت سے عوام کو منتقل کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا فضل وکرم ایسے ہی جاری رہا تو عوام کو کی زندگیوں میں انشااللہ مزید آسانیاں لائیں گے اور سابقہ حکومت کی لائی مہنگائی کی وجہ سے ستائی ہوئی عوام کی اشک شوئی کرتے رہیں گے۔
 

Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)
غیرت کی اور شرم کی درجہ اولیٰ کمی ہے، 100 روپے بڑھا کر 30 روپے کم کر کے عوام پر احسان کر رہے ہیں۔
یہ احسان بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہے۔۔
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
اس پورے ٹبر اور ان کے چمچے عمران کو بڑی حقارت سے نیازی نیازی پکارتے تھے، لیکن جس طرح عمران خان نے ان کو “ککڑی” اور “چیری بلاسم” پکارنا شروع کر دیا ہے، قسم سے مزا آ جاتا ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
The beggars have no money so if they cut price of petrol they will increase taxes so the public doesn’t get any benefit.
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
Knee jerk decision to influence bye election. No planning. Soon they will take a U turn and do what they are good at doing.
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
اس پورے ٹبر اور ان کے چمچے عمران کو بڑی حقارت سے نیازی نیازی پکارتے تھے، لیکن جس طرح عمران خان نے ان کو “ککڑی” اور “چیری بلاسم” پکارنا شروع کر دیا ہے، قسم سے مزا آ جاتا ہے۔
نیازی کہنا عمران خان کو گالی دینے کے برابر ہے کیا ؟؟
تم عمران خان کی نسل کو اتنی گھٹیا نسل سمجھتے ہو ؟؟
 

javaidmafasha

MPA (400+ posts)
PTI KAY WAQAT OIL 105 DOLLAR PER BARREL THAA JO AAB 96 DOLLAR PER BARREL HAI, AGAR RELIEF DENAA HAI TO PETROL 160 RUPEES SAY BEE KUM HONI CHAHYAA. PEHLAY BEE SASTA KHAREED KER AWAAM KO MEHNGAA BECHNAA PMLN KI HISTORY HAI.