عدالت نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس پر کمیشن کو حتمی کارروائی سے روک دیا

2ecpshacoikjt.jpg

سندھ ہائیکورٹ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس پر کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کےنوٹس کےخلاف اسد عمرکی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں اسد عمر کے وکیل ایڈووکیٹ انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 10 غیرآئینی ہے

وکیل انور منصور نے کہا الیکشن کمیشن عدالت یا ٹربیونل نہیں ہے، آئین کےآرٹیکل 204 کا اطلاق الیکشن کمیشن پر نہیں ہوتا۔ کسی اتھارٹی کو عدالتی استحقاق یا اختیار نہیں دیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کا 19 اگست کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس غیر قانونی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1564221385899233284
وکیل نے استدعا کی کہ جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں ہوجاتا تب تک الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس معطل کیا جائے اور درخواست گزار کے خلاف کارروائی سے بھی روکا جائے۔

عدالت نے اسد عمر کے وکیل کے دلائل پر الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے لیکن عدالتی فیصلے تک حتمی حکم جاری نہ کرے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے 12 جولائی کو چیف الیکشن کمشنر کےخلاف توہین آمیز بیان دیاتھا۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بھکر جلسے میں ادارے پر بے بنیاد الزامات لگائے تھا۔ جس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان اور دیگر کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Main in judges ki jagah hota tu aik lahmhay ke lia sochta..ke..Ye sari.Hra..mi..Corrupt. Choor..Dako parties..leaders ur Nuetrals akhtay hain.Anay walay waqt mein ye tu Mulk ko hi nahi Judiciary ko bhi kacha kha jayain gein.Agar PTI..IK siasat se bahir ya leaders disqualify. Jailo mein howay tu in sab ne poray Mulk mein nanga dance start kar dena ha..So its stupidity to out IK..PTI from politics..Kal koi tu ho Jo Judiciary
..awam ke lia khara ho sakay.awaz buland kar sakay??Believe me ye meri genuine soch ha..Ab pta nahi judges kia sochtay hain.Ap khud imagine karo.Mulk mein in tamam choro ki hakomat ho..Neutrals in ke sath ho..PTI..IK out ho..tu in logo ne mil kar Pakistan mein anni paa deni ha...