لاہور :دن دیہاڑے 10 ویں جماعت کی طالبہ بھائی کے سامنے اسلحے کے زور پر اغوا

police-lahore-kdp.jpg


لاہور: دن دیہاڑے 10 ویں جماعت کی طالبہ اغوا

لاہور کے علاقے شادباغ سے 10 ویں جماعت کی طالبہ کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا گیا،پولیس کے مطابق 17 سال کی طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ امتحان دینے کے بعد واپس گھر جا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امتحان دے کر واپسی جانے والی طالبہ کو شادمان کے علاقے میں 4 مسلح اغوا کاروں نے اغوا کیا اور اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی ان کے قریب آکر رکی،گاڑی میں سے ایک شخص زبردستی لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتار کر گاڑی میں بھٹاتا ہے۔


سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اغوا کار لڑکی کے بھائی کو تھپڑ بھی مارتا ہے اور پھر ملزمان لڑکی کو گاڑی میں لے جاتے ہیں،پولیس نے طالبہ کے اغوا کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کرلیا، ملزمان کی تلاش شروع جاری ہے۔

اس سے قبل مارچ میں میرپور خاص کے علاقے نوکوٹ میں 2 لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعہ سامنے آیا تھا، پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم حیات ٹنگڑی، غلام حیدر اور علی نواز کے ڈی این اے بھی میچ کرگئے تھے،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت مقدمے میں مرکزی ملزمان سمیت 24 ملزمان گرفتار کرلئے تھے۔
 
Last edited:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
لڑکی برامد ہوگئی تھی لڑکے بھی گرفتار ہوگئے ہیں پولیس نے بہت جلد کیس حل کیا ہے مگر لکھنے والے اس کیس پر باجوہ کو گالیاں کیوں دے رہے ہیں ان کی حکومت تو زرداری نے گرای ہے اس کو گالیاں دو اپنا ساڑ سیاسی تھریڈ پر نکالا کرو ہرجگہ ہگا کرنا ٹھیک نہیں اتنا تو کتا بھی سمجھدار ہوتا ہے مگر یوتھیا عقل نہیں کرتا