مسلم لیگ ن سے اپوزیشن کو نقصان پہنچے گا : اعتزاز احسن

aitzaz-ahsan-on-pdm-shehbaz.jpg


پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے بڑی پیش گوئی کردی،میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے باور کروایا کہ مسلم لیگ نواز اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی،نواز شریف لندن گئے اور چار سال سے بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے علاج کی کوئی معتبر رپورٹ نظر نہیں آتی،پوری اپوزیشن کو نقصان پہنچانے والی جماعت مسلم لیگ ن ہے، آئندہ انتخابات میں عوام نوازشریف سےپوچھیں گےوہ باہرکیوں گئے؟ نواز شریف 2 ہفتے کا بول کر ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور ڈھائی سال لگادیے ہیں، ان سے پوچھا تو جائے گا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے لگ رہا ہے کہ وزیراعظم اکثریت سے محروم ہوگئے ہیں، اتحادی خود کو آزاد محسوس کررہے ہیں،عمران خان الیکشن مہم کے لیے نکلے ہیں،انہوں ںے سوچ لیا ہے کہ ان کا اہم پوائنٹ کرپشن ہے، عمران خان کی کوشش ہے کہ کرپشن کی بات کرلو لوگ مہنگائی بھول جائیں گے،اس دوران فضل الرحمان، پیپلز پارٹی اور ن لیگ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے میں مصروف ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ عدم اعتماد پاس ہوئی تو میں سمجھتا ہوں عمران خان خوش قسمت ہیں، مہنگائی و بیروزگاری کا پہاڑ آنے والے وزیراعظم پر پڑے گا اور آئندہ حکومت سلیکٹڈ نہیں ہوگی،جب اپوزیشن کی کابینہ بنی تو ان کو پتہ لگے گا کہ کس کو کہاں لگانے میں دشواری اور مشکلات ہیں،عمران خان کے مشیروں نےاپنےکیس کوخراب کیا۔


اعتزاز احسن نے کہا کہ منحرک رکن کو لوٹا نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے، ووٹ پارٹی کا ہے یا ممبر کا اس کے درمیان باریک لکیر ہے، میری ذاتی رائے میں ووٹ ممبر کا اپنا حق ہوتا ہے،شیخ رشید نے کہا پانچ ووٹ ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں ان کی باتوں سے اتحادیوں کو تکلیف پہنچی ہے۔


سینیئرقانون دان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جاکرحکومت نےاچھا اقدام کیا ہے، سپریم کورٹ یقینی بنائےگی کہ تصادم نہ ہو، مولانا نےکہا کہ وہ نیوٹرل ہوگئےہیں یہ غلط ہے، سیاسی کھیل میں امپائرکبھی نیوٹرل نہیں ہوتے،مولانا فضل الرحمان کے ایمپائر نیوٹرل ہونےکے بیان کا مطلب یہ ہے کہ ایمپائر ہمارے ساتھ ہو گیا ہے۔
 
Last edited: