پی ایس ایل7: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اوپنر جیسن روئے پر جرمانہ عائد

14%D8%AC%D8%A7%D8%B3%DB%81%D9%86%D8%B1%DB%81%DB%92.jpg

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج اوپنر جیسن روئے کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 21ویں میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا، اوپنر جیسن روئے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن روئے کو پی ایس ایل 2022 کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امپائر کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے آؤٹ دیے جانے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرنے پر جیسن رو ئے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.21 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا جس کا تعلق اس طرز عمل سے ہے جس سے کھیل کی بدنامی ہوتی ہے۔


جیسن روئے کو شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر امپائر آصف یعقوب کی جانب سے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل دینے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

روئے نے جرم کا اعتراف کیا اور روشن مہاناما کی طرف سے عائد کی جانے والی تجویز کو قبول کیااس لیے کوئی باقاعدہ سماعت نہیں ہوئی۔

لیول-1 کی خلاف ورزیوں کے تمام پہلی بار کے جرائم میں کم از کم جرمانہ آفیشل وارننگ یا قابل اطلاق میچ فیس کے 25فیصد تک جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے جیسن روئے کو پہلے اوور میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کیا تھا۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ایک بہت ہی پیارا انگلش بلے باز اگر تھوڑا بہت غصہ دکھا بھی دے تو کوی بات نہیں اس کا ہمارے ملک میں آکر کھیلنا اور انڈیا کو خاطر میں نہ لانا ہی ہمارے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ جیسن راے سے انڈین بھی بہت خار کھاتے ہیں جب مارنے پر آجاے تو میچ جتوا کر ہی دم لیتا ہے