پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے پر کتنی سیٹوں پر الیکشن ہوں گے؟

20fawadelection.jpg

قومی اسمبلی کی 123 ، پنجاب اسمبلی کی 297، خیبر پختونخواہ کی 115 ، سندھ اسمبلی کی 26 اور بلوچستان کی 2نشستوں یعنی 563 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر ورہنما پاکستان تحریک انصاف فواد احمد چودھری نے لکھا کہ: پاکستان میں کل 859 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی 123 نشستوں، پنجاب اسمبلی کی 297نشستوں، خیبر پختونخواہ کی 115 نشستوں ، سندھ اسمبلی کی 26 اور بلوچستان کی دو نشستوں یعنی کل 567 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1596549878477373440
اس سے قبل فواد احمد چودھری کا راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 7 مہینے پہلے پاکستان کے شہریوں کا مینڈیٹ چرا لیا گیا تھا، ہمارا کوئی مطالبہ غیرجمہوری نہیں ہے، ہم راولپنڈی میں واپس جانے کیلئے نہیں آئے ہیں! عام انتخابات کا اعلان کیا جائے، کل کا سورج حقیقی آزادی کی امید لے کر طلوع ہو گا۔ سب لوگ یہاں نئے انتخابات کے مطالبے کی حمایت میں جمع ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1596573751357083650
جلسے سے خطاب میں فواد احمد چودھری نے اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے راولپنڈی آنے کا پتہ چلا تو وزیراعظم شہباز شریف ترکی چلے گئے، واپس آنے پر ایئرپورٹ پر جاکر استقبال کرینگے اور رانا ثناء اللہ بھی اب بھاگ رہے ہیں! پاکستان کی تقدیر سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہو گی۔
 
Last edited by a moderator:

Citizen X

President (40k+ posts)
I think better option is to dissolve the assemblies in Punjab and KPK and resign from sindh and balouchistan