چوہدری شجاعت پرویز الٰہی سے ناراض تھے اس لئے دھچکا دیا؟سنئےاندرونی کہانی

2kamranshahidcliam.jpg

مسلم لیگ ق کےصدر چوہدری شجاعت حسین نے ایک دم بازی پلٹ دی، پرویز الہیٰ کی حمایت کی یقین دہانی کراتے کراتے آخر میں دغا دے گئے، اس حوالے سے دنیا نیوز کے پروگرام میں میزبان کامران خان نے کامران شاہد سے گفتگو کی۔

کامران خان نے کامران شاہد سے پوچھا کہ چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کو دھچکا کیوں دیا ؟پہلے پارٹی کو کیوں نہیں کہا ؟جس پر کامران شاہد نے بتایا کہ ق لیگ کے تمام دس اراکین اسمبلی کی حمایت چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ تھی، اس لئے شجاعت حسین نے پارٹی اراکین کو اعتماد میں نہیں لیا، خط جو انہوں نے لکھا وہ وکلا تو کہہ رہے آئینی ہے لیکن فیصلہ تو جب معاملہ عدالت میں جائے گا تب ہی ہوگاکامران شاہد نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین چوہدی پرویزالہیٰ سے بنی گالا جاکر الگ سے فیصلہ کیا، جس سے انہیں لگا کہ ان کی ساکھ متاثر ہوئی، زرداری صاحب نے اس حوالے سے طعنے دے کر چوہدری شجاعت کو اس مقام تک لے آئے۔


میزبان نے سوال کیا کہ کیا چوہدری شجاعت حسین پرویزالہیٰ کو دھوکا دینا چاہتے تھے؟ جس پر کامران شاہد نے کہا کہ جب میڈیا پر بیان آیا کہ پرویز الہیٰ ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، شاید مونس الہیٰ نے تنازع ختم کرنے کیلئے ان سے منسوب بیان دیا، لیکن چوہدری شجاعت یا پرویزالہیٰ کی جانب سے کوئی تردید نہیں آئی، پارٹی یہ بھی کہہ سکتی ہے چوہدری شجاعت نے ایک دن پہلے تک نہیں بتایا اور ڈپٹی اسپیکر کو خط لکھ دیا،یہ بھی ایک سوال ہے کہ راتوں رات کیا ہوا کہ چوہدری شجاعت نے پارٹی لائن بدل لی،یہ زرداری صاحب اور خود چوہدری شجاعت حسین جانتے ہیں، کیونکہ خط کی افواہ جب پھیلی تومونس الہیٰ مبینہ ویڈیو بیان لینے گئے تھے

دوسری جانب چوہدری پرویز الہیٰ کہتے ہیں کہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا،مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کی سینئر صحافیوں سے مبینہ ٹیلیفونک گفتگو سامنے آگئی جس میں مونس الٰہی نے بتایا شجاعت حسین نے خط لکھا ہے کسی کو ووٹ نہیں دینا۔ ماموں کے پاس گیا مگرانھوں نے وڈیو پیغام ریکارڈ کرانے سے انکارکرتے ہوئے کہا وہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے اور وزیر اعلیٰ نہیں بننے دیں گے، وہ بھی ہار گئے، عمران بھی ہار گئے، زرداری جیت گئے۔

مونس الہٰی نے بتایا کہ آصف زرداری نے شجاعت کو کہا پرویز الہٰی ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار ہوں گے۔مونس الہٰی نے کہا ہم نے وزیراعلٰی بننا ہے اور صرف عمران خان کا بننا ہے، ن لیگ یا ان کے اتحادیوں کا وزیراعلیٰ نہیں بننا