کس رکن اسمبلی نے 2019 میں صرف 250 روپے ٹیکس ادا کیا؟

11taxkam.jpg

ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی جس کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے جمع کرایا جبکہ سندھ اسمبلی کے رکن علی غلام نے انکم ٹیکس کی مد میں سب سے کم رقم ادا کی ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پارلیمنٹیرینز ٹیکس ڈائریکٹری 2019 جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ کس پارلیمنٹیرین نے کتنا ٹیکس ادا کیا ہے، پی ٹی آئی کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے 14 کروڑ7 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر طلحہ محمود نے 3 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔


ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی نے دو کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔

دوسری جانب ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق سب سے کم ٹیکس ادا کرنے والوں میں سندھ اسمبلی کے رکن علی غلام نے انکم ٹیکس کی مد میں صرف ڈھائی سو روپے ادا کیے ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی سینیٹر خالدہ اطیب نے 315 روپےٹیکس ادا کیا۔

ٹیکس ڈائریکٹری میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے 18 اراکین پارلیمنٹ ایسے ہیں جنہوں نے صرف ایک ہزار روپے ٹیکس ادا کیا جن میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری اور وزیرآبپاشی پنجاب محسن لغاری شامل ہیں۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
a 18 اراکین پارلیمنٹ ایسے ہیں جنہوں نے صرف ایک ہزار روپے ٹیکس ادا کیا جن میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری اور وزیرآبپاشی پنجاب محسن لغاری شامل ہیں۔
 

Hate_Nooras

Chief Minister (5k+ posts)
a 18 اراکین پارلیمنٹ ایسے ہیں جنہوں نے صرف ایک ہزار روپے ٹیکس ادا کیا جن میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری اور وزیرآبپاشی پنجاب محسن لغاری شامل ہیں۔
Are we using Google translate today. Weren't you rumbled as a cow piss drinker last week.