کیا حسن علی نے واقعی شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ ڈالا؟

1hasanshoaib.jpg

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کیچ ڈراپ ہونے کے بعد سے حسن علی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، اس بارحسن علی کی بنگلا دیش کے خلاف بولنگ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے بولنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔

مختلف کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق حسن علی کی بولنگ کی متوسط رفتار 137 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے لیکن اس میچ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ حسن علی نے جب اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پھینکی تو اسپیڈو میٹر پر اس کی رفتار تکنیکی غلطی کے باعث 219 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی یعنی شعیب اختر کی تیز ترین گیند سے بھی بہت تیز گیند۔

FEkmURKXEAUikZt


شعیب اختر نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی جسے دنیا کی تیز ترین گیند تصور کیا جاتا ہے،اسپیڈو میٹر پر حسن علی کی گیند کی رفتار 219 کلومیٹر فی گھنٹہ دیکھ کر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان کھڑا ہوگیا،صارفین نے شعیب اختر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ خود کو تیز ترین بولر نہیں سمجھیں۔

https://twitter.com/x/status/1461789223669932051
یہی نہیں اسی میچ میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کی گیند کی رفتار بھی اسپیڈو میٹر پر 221 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی،قومی ٹیم کے کھلاڑی عمید آصف نے بھی سوشل میڈیا پر محمد نواز کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی گیند کی رفتار اسپیڈو میٹر پر 148 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1461676430253821954
FEkRsbaXMAI8j_A


عمید آصف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کون چاہتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مزید تیز دوڑے کیونکہ محمد نواز 4 قدم سے 148 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا سکتا ہے،شاہین آفریدی نے اپنی تیز ترین گیند 2017 میں 144.84 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1461606463818940420
گزشتہ روز ڈھاکہ کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 4 وکٹوں کے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی،حسن علی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دوسری جانب بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے فاسٹ بولر حسن علی کی سرزنش کی، آئی سی سی کے مطابق حسن علی نے وکٹ لینے کے بعد نامناسب رویہ اپنایا،حسن علی نے اننگز کے سترہویں اوور میں نورالحسن کی وکٹ لینے کے بعد انہیں پویلین جانے کی راہ دکھائی۔